جنگلی حیات ایک انوکھے روپ میں

اس سال کے وائلڈ لائف فوٹوگرافی کے مقابلے میں فائنلسٹ قرار پانے والی چند تصاویر۔

2015 کے وائلڈ لائف فوٹوگرافروں نے کچھ ایسی تصاویر پیش کی ہیں جنھوں نے رواں سال کی حتمی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ آپس میں لڑتے ہوئے کوموڈو ڈریگنز کی یہ تصویر آندرے گڈکوو نے انڈونیشیا کے کوموڈو نیشنل پارک میں لی تھی۔ یہ تصویر خشکی، تری اور رینگنے والے جانورں کی زمرے میں فائنلسٹ ہے۔
،تصویر کا کیپشن2015 کے وائلڈ لائف فوٹوگرافروں نے کچھ ایسی تصاویر پیش کی ہیں جنھوں نے رواں سال کی حتمی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ آپس میں لڑتے ہوئے کوموڈو ڈریگنز کی یہ تصویر آندرے گڈکوو نے انڈونیشیا کے کوموڈو نیشنل پارک میں لی تھی۔ یہ تصویر خشکی، تری اور رینگنے والے جانورں کی زمرے میں فائنلسٹ ہے۔
فیبیئن میشینٹ نے تاہیتی کے ساحل پر ایک رات کئی گھنٹے سمندر میں گزارے۔ انھوں نے تقریباً 20 میٹر نیچے پانی میں کم عمر اَکٹوپس کی یہ تصویر بنائی۔
،تصویر کا کیپشنفیبیئن میشینٹ نے تاہیتی کے ساحل پر ایک رات کئی گھنٹے سمندر میں گزارے۔ انھوں نے تقریباً 20 میٹر نیچے پانی میں کم عمر اَکٹوپس کی یہ تصویر بنائی۔
اس تصویر کو’نیچرل فریم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے جنوبی افریقہ کے مورکل ایرازمس نے بنایا۔ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں نیمیبیا کے ایتوشا نیشنل پارک میں پانی کے قریب ہاتھیوں اور دوسرے جنگلی جانوروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر کو’نیچرل فریم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے جنوبی افریقہ کے مورکل ایرازمس نے بنایا۔ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں نیمیبیا کے ایتوشا نیشنل پارک میں پانی کے قریب ہاتھیوں اور دوسرے جنگلی جانوروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹو جرنلزم ایوراڈ کی یہ فائنلسٹ تصویر ’دی شارک سرفر‘ ٹامس پی پیشیک نے کھینچی۔ انھوں نے یہ تصویر جنوبی افریقہ میں ڈربن کے قریب ایلیوال کے اتھلے پانی میں بنائی۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو جرنلزم ایوراڈ کی یہ فائنلسٹ تصویر ’دی شارک سرفر‘ ٹامس پی پیشیک نے کھینچی۔ انھوں نے یہ تصویر جنوبی افریقہ میں ڈربن کے قریب ایلیوال کے اتھلے پانی میں بنائی۔
اس تصویر میں ایندیز نامی پہاڑی گوریلا اپنی ساتھی گوریلا مائشا کو دیکھ رہا ہے جہاں ڈاکٹر اس کا طبی معائنہ کر رہے ہیں۔یہ تصویر ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں ورونگا نیشنل پارک میں لی گئی تھی۔ اس کے فوٹوگرافر مارکس ویسٹ برگ اس سے قبل بھی فوٹو جرنلزم ایوارڈ کے فائنلسٹ رہ چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں ایندیز نامی پہاڑی گوریلا اپنی ساتھی گوریلا مائشا کو دیکھ رہا ہے جہاں ڈاکٹر اس کا طبی معائنہ کر رہے ہیں۔یہ تصویر ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں ورونگا نیشنل پارک میں لی گئی تھی۔ اس کے فوٹوگرافر مارکس ویسٹ برگ اس سے قبل بھی فوٹو جرنلزم ایوارڈ کے فائنلسٹ رہ چکے ہیں۔
فرانسسکو مینگورینس کی اس تصویر میں چند لق لق پرندوں نے ایک ایسی جگہ پرگھونسلہ بنایا ہوا ہے جہاں وہ عام طور پر نہیں بناتے۔ یہ گھونسلہ سپین میں وسٹل ملپارتیدا میوزیم کے باہر نصب ولف وسٹل کے بنائے فن پارے پر بنایا گیا ہے ۔وہ اربن وائلڈ لائف زمرے کے فائنلسٹ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفرانسسکو مینگورینس کی اس تصویر میں چند لق لق پرندوں نے ایک ایسی جگہ پرگھونسلہ بنایا ہوا ہے جہاں وہ عام طور پر نہیں بناتے۔ یہ گھونسلہ سپین میں وسٹل ملپارتیدا میوزیم کے باہر نصب ولف وسٹل کے بنائے فن پارے پر بنایا گیا ہے ۔وہ اربن وائلڈ لائف زمرے کے فائنلسٹ ہیں۔
زمین کےزمرے کے فائنلسٹ فلورس وین بریوگل نے ارجنٹائن کے لاس گلیشیئرز نیشنل پارک میں ایک کالی چونچ والے پرندے کی یہ تصویر بنائی۔
،تصویر کا کیپشنزمین کےزمرے کے فائنلسٹ فلورس وین بریوگل نے ارجنٹائن کے لاس گلیشیئرز نیشنل پارک میں ایک کالی چونچ والے پرندے کی یہ تصویر بنائی۔
زیسلوٹ کوڈچ ہنگری کے دنوب دریا کے پاس سفید بگلوں کی یہ تصویر بنانے کے لیے صحیح وقت اور صحیح موقع پر موجود تھے۔ ان کی یہ تصویر پرندوں کے زمرے میں فائنلسٹ ہے۔
،تصویر کا کیپشنزیسلوٹ کوڈچ ہنگری کے دنوب دریا کے پاس سفید بگلوں کی یہ تصویر بنانے کے لیے صحیح وقت اور صحیح موقع پر موجود تھے۔ ان کی یہ تصویر پرندوں کے زمرے میں فائنلسٹ ہے۔
دس سال یا اس سے کم کے زمرے میں شامل کارلوس پیریز نیول نے کیلیفورنیا کے موور ساحل پر گلہری اور مرغابی کی پانی کے ایک گھونٹ پر لڑتے ہوئے یہ تصویر بنائی۔
،تصویر کا کیپشندس سال یا اس سے کم کے زمرے میں شامل کارلوس پیریز نیول نے کیلیفورنیا کے موور ساحل پر گلہری اور مرغابی کی پانی کے ایک گھونٹ پر لڑتے ہوئے یہ تصویر بنائی۔
اس سال کے 51 ویں وائلڈ لائف فوٹو گرافر مقابلوں کا اہتمام نیچرل ہسٹری میوزیم لندن نے کیا ہے۔ اس کے فاتح کے نام کا اعلان 31 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس برفانی خرگوش کی تصویر روزامنڈ میک فارلین نے بنائی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سال کے 51 ویں وائلڈ لائف فوٹو گرافر مقابلوں کا اہتمام نیچرل ہسٹری میوزیم لندن نے کیا ہے۔ اس کے فاتح کے نام کا اعلان 31 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس برفانی خرگوش کی تصویر روزامنڈ میک فارلین نے بنائی ہے۔