گال ٹیسٹ کا چوتھا دن

پاکستان کی لڑکھڑاتی ہوئی بیٹنگ کو اسد اور سرفراز کا سہارا

گال ٹیسٹ کے چوتھے دن اسد شفیق اور سرفراز احمد لڑکھڑائی ہوئی پاکستانی بیٹنگ کے لیے سہارا ثابت ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنگال ٹیسٹ کے چوتھے دن اسد شفیق اور سرفراز احمد لڑکھڑائی ہوئی پاکستانی بیٹنگ کے لیے سہارا ثابت ہوئے۔
پہلے سیشن میں پاکستانی بلے بازوں نے سری لنکن بولروں کو قابو میں رکھا اور چھٹی وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت قائم کر ڈالی۔
،تصویر کا کیپشنپہلے سیشن میں پاکستانی بلے بازوں نے سری لنکن بولروں کو قابو میں رکھا اور چھٹی وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت قائم کر ڈالی۔
اس دوران سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے لیکن سنچری سے چار رنز کی دوری پر بولڈ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشناس دوران سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے لیکن سنچری سے چار رنز کی دوری پر بولڈ ہوگئے۔
سرفراز ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چوتھی سنچری مکمل نہ کرنے پر خاصے مایوس دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنسرفراز ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چوتھی سنچری مکمل نہ کرنے پر خاصے مایوس دکھائی دیے۔
سرفراز کے جانے کے بعد اسد شفیق نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا اور ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پاکستان کو برتری دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنسرفراز کے جانے کے بعد اسد شفیق نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا اور ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پاکستان کو برتری دلوا دی۔
وہاب ریاض آؤٹ ہونے والے ساتویں پاکستانی بلے باز تھے جنھیں 14 کے انفرادی سکور پر پریرا نے بولڈ کیا۔
،تصویر کا کیپشنوہاب ریاض آؤٹ ہونے والے ساتویں پاکستانی بلے باز تھے جنھیں 14 کے انفرادی سکور پر پریرا نے بولڈ کیا۔