کوبینکا میں جدید ترین روسی ہتھیاروں کی نمائش

روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافاتی شہر کوبینکا میں عسکری نمائش میں ٹینک، توپیں، جنگی ہیلی کاپٹر، ریڈار سمیت دیگر جدید اسلحہ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافاتی شہر کوبینکا میں عسکری نمائش جاری ہے جس میں ٹینک، توپیں، جنگی ہیلی کاپٹر، ریڈار سمیت دیگر جدید اسلحہ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنروس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافاتی شہر کوبینکا میں عسکری نمائش جاری ہے جس میں ٹینک، توپیں، جنگی ہیلی کاپٹر، ریڈار سمیت دیگر جدید اسلحہ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
مغربی ممالک کے مطابق روس نے حالیہ برسوں اپنی فوجی صلاحیتوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔نمائش میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمغربی ممالک کے مطابق روس نے حالیہ برسوں اپنی فوجی صلاحیتوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔نمائش میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
نمائش میں ایئر ڈیفنس سسٹم بھی رکھے گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کو شکست دینے کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر روس پہلی بار چند جدید ترین ہتھیاروں کو منظرعام پر لایا تھا۔
،تصویر کا کیپشننمائش میں ایئر ڈیفنس سسٹم بھی رکھے گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کو شکست دینے کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر روس پہلی بار چند جدید ترین ہتھیاروں کو منظرعام پر لایا تھا۔
نمائش میں جنگی ہیلی کاپٹرز بھی رکھے گئے ہیں۔ یوکرین کے تنازعے پر روس اور مغرب کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشننمائش میں جنگی ہیلی کاپٹرز بھی رکھے گئے ہیں۔ یوکرین کے تنازعے پر روس اور مغرب کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔
عوام کی ایک بڑی تعداد نے نمائش میں رکھے گئے ٹینکوں میں زیادہ دلچسپی لی۔
،تصویر کا کیپشنعوام کی ایک بڑی تعداد نے نمائش میں رکھے گئے ٹینکوں میں زیادہ دلچسپی لی۔
ایک فوجی اہلکار مشہور رائفل اے کے 47 یعنی کلاشنکوف تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سےتیار کردہ ایک جدید ترین رائفل کا جائزہ لے رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک فوجی اہلکار مشہور رائفل اے کے 47 یعنی کلاشنکوف تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سےتیار کردہ ایک جدید ترین رائفل کا جائزہ لے رہا ہے۔
نمائش میں روس کا ٹی 90 ٹینک بھی رکھا گیا ہے۔ حال ہی میں روس نے جدید ترین ٹینک آرماتا 14 کی نمائش کی ہے۔ یہ ٹینک روسی فوج کے مطابق یہ حد تک خودکار ہے اور اس کی بنیاد پر مستقبل میں روبوٹک ٹینک پر تیار کیا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشننمائش میں روس کا ٹی 90 ٹینک بھی رکھا گیا ہے۔ حال ہی میں روس نے جدید ترین ٹینک آرماتا 14 کی نمائش کی ہے۔ یہ ٹینک روسی فوج کے مطابق یہ حد تک خودکار ہے اور اس کی بنیاد پر مستقبل میں روبوٹک ٹینک پر تیار کیا جا سکتا ہے۔
نمائش کے موقعے پر ہتھیاروں کے جنگی صلاحتیوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشننمائش کے موقعے پر ہتھیاروں کے جنگی صلاحتیوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
نمائش میں جدید ترین ایئر ڈیفنس نظام میں مرکزی اہمیت کے حامل ریڈارز کو بھی رکھا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشننمائش میں جدید ترین ایئر ڈیفنس نظام میں مرکزی اہمیت کے حامل ریڈارز کو بھی رکھا گیا ہے۔