گال میں بدھ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں عروج پر
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں بدھ سے گال میں پہلے ٹیسٹ میں مدِ مقابل ہو رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دو سال کے مختصر عرصے میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی چوتھی سیریز ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بولروں کے لیے کمار سنگاکارا کو قابو میں رکھنا سب سے کٹھن امتحان ہو گا جنھوں نے گذشتہ سال اگست میں پاکستانی بولنگ کے سامنے اسی گال کے میدان میں شاندار ڈبل سنچری بنائی تھی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم سنہ 2006 کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائی ہے۔ آخری بار اس نے انضمام الحق کی قیادت میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکن کپتان اینجیلو میتھیوز پاکستانی بیٹسمینوں کو قابو میں کرنے کے لیے لیفٹ آرم سپنر رنگانا ہیراتھ سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں جنھوں نے اپنی 261 ٹیسٹ وکٹوں میں سے 88 وکٹیں پاکستان کے خلاف صرف 17 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کر رکھی ہیں جن میں127 رنز کے عوض نو وکٹوں کی کریئر کی بہترین بولنگ بھی شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکن ٹیم کے کوچ مارون اتاپتو کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو آف سپنر سعید اجمل کی غیرموجودگی سے نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔
،تصویر کا کیپشنسنگاکارا پاکستان کےخلاف تین میچوں کی سیریز کے دو ٹیسٹ کھیلیں گے جس کے بعد وہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ سنگاکارا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم سری لنکا میں تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔