ملائیشیا میں بالی وڈ کے جلوے

انڈین انٹرنیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے کی۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے کی۔
پانچ جون سے سات جون سنہ 2015 کے درمیان ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بالی وڈ کے آئیفا ایوارڈز کی دھوم رہی۔
،تصویر کا کیپشنپانچ جون سے سات جون سنہ 2015 کے درمیان ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بالی وڈ کے آئیفا ایوارڈز کی دھوم رہی۔
اس میں فلم کوئن، حیدر اور پی کے کو بہترین اعزازات سے نوازا گیا۔ گرین کارپٹ پر اداکارہ بپاشا باسو بھی نظر آئیں۔
،تصویر کا کیپشناس میں فلم کوئن، حیدر اور پی کے کو بہترین اعزازات سے نوازا گیا۔ گرین کارپٹ پر اداکارہ بپاشا باسو بھی نظر آئیں۔
آئیفا میں ریڈ کارپٹ کی جگہ گرین کارپٹ یعنی سبز قالین ہوتا ہے جہاں اداکار اور اداکارائیں تصویر کے لیے پوز کرتے ہیں۔ یہاں ہما قریشی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنآئیفا میں ریڈ کارپٹ کی جگہ گرین کارپٹ یعنی سبز قالین ہوتا ہے جہاں اداکار اور اداکارائیں تصویر کے لیے پوز کرتے ہیں۔ یہاں ہما قریشی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
جیکلن فرنانڈیز کا تعلق سری لنکا سے ہے لیکن انھیں سلمان خان کی فلم کک کے بعد بالی وڈ میں کافی توجہ ملی ہے۔ یہاں وہ اپنے مخصوص انداز میں نظر آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجیکلن فرنانڈیز کا تعلق سری لنکا سے ہے لیکن انھیں سلمان خان کی فلم کک کے بعد بالی وڈ میں کافی توجہ ملی ہے۔ یہاں وہ اپنے مخصوص انداز میں نظر آ رہی ہیں۔
شاہد کپور کو فلم حیدر کے لیے اس سے قبل بھی انعامات مل چکے ہیں یہاں بھی انھیں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔
،تصویر کا کیپشنشاہد کپور کو فلم حیدر کے لیے اس سے قبل بھی انعامات مل چکے ہیں یہاں بھی انھیں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔
16ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کا انعقاد پترا سٹدیم کوالالمپور میں ہوا۔ یہاں سوناکشی سنہا کو گرین کارپٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن16ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کا انعقاد پترا سٹدیم کوالالمپور میں ہوا۔ یہاں سوناکشی سنہا کو گرین کارپٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔ لیکن بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کنگنا راناوت کو گیا جو وہاں نظر نہیں آئیں۔
،تصویر کا کیپشنشکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔ لیکن بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کنگنا راناوت کو گیا جو وہاں نظر نہیں آئیں۔
پرینیتی چوپڑہ نے اس موقعے پر پروگرام پیش کیے لیکن یہاں وہ گرین کارپٹ پر تصویر کے لیے پوز دے رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپرینیتی چوپڑہ نے اس موقعے پر پروگرام پیش کیے لیکن یہاں وہ گرین کارپٹ پر تصویر کے لیے پوز دے رہی ہیں۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی ملٹی سٹارر فلم دل دھڑکنے دو کے سٹار بھی اس موقعے پر وہاں موجود تھے۔ یہاں انیل کپور، فرحان اختر اور انوشکا شرما نظر آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحال ہی میں ریلیز ہونے والی ملٹی سٹارر فلم دل دھڑکنے دو کے سٹار بھی اس موقعے پر وہاں موجود تھے۔ یہاں انیل کپور، فرحان اختر اور انوشکا شرما نظر آ رہی ہیں۔
پرینکا چوپڑہ نے بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہاں وہ اپنے مداحوں کے درمیان سیلفی لیتی نظر آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ نے بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہاں وہ اپنے مداحوں کے درمیان سیلفی لیتی نظر آ رہی ہیں۔
ایوارڈ کی اس تقریب میں اداکارہ دیپکا پاڈوکون کو وومن آف دا ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پی کے کے ہدایت کار ہیرانی کو بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز دیا گيا۔
،تصویر کا کیپشنایوارڈ کی اس تقریب میں اداکارہ دیپکا پاڈوکون کو وومن آف دا ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پی کے کے ہدایت کار ہیرانی کو بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز دیا گيا۔
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کا اختتام معروف اداکار ریتک روشن کی پرفارمنس سے ہوا۔
،تصویر کا کیپشنانٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کا اختتام معروف اداکار ریتک روشن کی پرفارمنس سے ہوا۔