پاکستان بمقابلہ زمبابوے

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ کی تصاویر

 لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں پر مشمتل سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
،تصویر کا کیپشن لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں پر مشمتل سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
پاکستان نے 269 رنز کا مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے 269 رنز کا مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی اننگز کی خاص بات کپتان اظہر علی کی شاندار بیٹنگ تھی، انھوں نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی اننگز کی خاص بات کپتان اظہر علی کی شاندار بیٹنگ تھی، انھوں نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔
حارث سہیل اور شعیب ملک نے 48 ویں اوور میں پاکستانی ٹیم کو چھ وکٹوں سے میچ اور سیریز جتوادی۔
،تصویر کا کیپشنحارث سہیل اور شعیب ملک نے 48 ویں اوور میں پاکستانی ٹیم کو چھ وکٹوں سے میچ اور سیریز جتوادی۔
سرفراز احمد محمد حفیظ اور اسد شفیق کی طرف سے قابل ذکر کارکردگی سامنے نہ آسکی حالانکہ اس بار اسد شفیق کو چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا لیکن وہ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنسرفراز احمد محمد حفیظ اور اسد شفیق کی طرف سے قابل ذکر کارکردگی سامنے نہ آسکی حالانکہ اس بار اسد شفیق کو چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا لیکن وہ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
زمباوے کی جانب سے چبھابھا نے اپنے کریئر کا سب سے زیادہ سکور کیا۔ انھوں نے 100 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 99 رنز سکور کیے۔
،تصویر کا کیپشنزمباوے کی جانب سے چبھابھا نے اپنے کریئر کا سب سے زیادہ سکور کیا۔ انھوں نے 100 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 99 رنز سکور کیے۔
زمبابوے کے سکندر رضا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 84گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کے سکندر رضا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 84گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔
زمبابوے کی ٹیم آج تک پاکستان کو ون ڈے کرکٹ سیریز میں شکست نہیں دے سکی ہے
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی ٹیم آج تک پاکستان کو ون ڈے کرکٹ سیریز میں شکست نہیں دے سکی ہے
چبھابھا پاکستانی اوپنر سرفراز احمد کی وکٹ لینے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچبھابھا پاکستانی اوپنر سرفراز احمد کی وکٹ لینے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔
اس کرکٹ سیریز کے لیے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں لیکن ان انتظامات کے باوجود شائقین کا جوش وخروش بھی غیر معمولی ہے۔ 27 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا قذافی سٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
،تصویر کا کیپشناس کرکٹ سیریز کے لیے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں لیکن ان انتظامات کے باوجود شائقین کا جوش وخروش بھی غیر معمولی ہے۔ 27 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا قذافی سٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔