چھ برس بعد پاکستان میں کرکٹ کی واپسی

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تصاویر

پاکستان کے شہر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی سرزمین پر چھ برس کے وقفے کے بعد پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی سرزمین پر چھ برس کے وقفے کے بعد پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
ہیملٹن مساکادزا نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں میں 43 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔
،تصویر کا کیپشنہیملٹن مساکادزا نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں میں 43 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی ساتویں اوور میں اس وقت ملی جب سیبانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر سرفراز نے ان کا کیچ پکڑا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو پہلی کامیابی ساتویں اوور میں اس وقت ملی جب سیبانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر سرفراز نے ان کا کیچ پکڑا۔
پاکستان کے محمد سمیع نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور سب سے کامیاب بولر رہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے محمد سمیع نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور سب سے کامیاب بولر رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد سمیع کے علاوہ وہاب ریاض نے دو اور شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے محمد سمیع کے علاوہ وہاب ریاض نے دو اور شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 142 رنز کی شراکت قائم کی۔ اپنا دوسرا ٹی 20 میچ کھیلنے والے مختار احمد نے 83 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
،تصویر کا کیپشن173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 142 رنز کی شراکت قائم کی۔ اپنا دوسرا ٹی 20 میچ کھیلنے والے مختار احمد نے 83 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
مختار کا ساتھ احمد شہزاد نے دیا جنھوں نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری بنائی۔
،تصویر کا کیپشنمختار کا ساتھ احمد شہزاد نے دیا جنھوں نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری بنائی۔
شعیب ملک 14 گیندوں پر سات رنز بنانے کے بعد آخری اوور میں بولڈ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک 14 گیندوں پر سات رنز بنانے کے بعد آخری اوور میں بولڈ ہوگئے۔
پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی فتح کے بعد مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے مبارکباد وصول کرتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی فتح کے بعد مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے مبارکباد وصول کرتے رہے۔
یہ میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی قذافی سٹیڈیم پہنچے۔
،تصویر کا کیپشنیہ میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی قذافی سٹیڈیم پہنچے۔
تماشائیوں میں زمبابوے کے ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا کے مداح بھی شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنتماشائیوں میں زمبابوے کے ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا کے مداح بھی شامل تھے۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین اس میچ کے مہمانِ خصوصی تھے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صدر ممنون حسین اس میچ کے مہمانِ خصوصی تھے۔