اسلام آباد میں جاری موسیقی میلے کے دوسرے دن کی تصاویر
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں جاری میلۂ موسیقی میں بھارت، پولینڈ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ (تصاویر: تنویر احمد خان)
،تصویر کا کیپشندوسرے روز کی خاص بات معروف ڈھول فنکار پپو سائیں اور اور ان کے گروپ کی پرفارمنس تھی۔
،تصویر کا کیپشنموسیقی میلے میں ملکی اور غیرملکی فن کاروں کی پرفارمنس کی خاص بات کلاسیکی اور روایتی موسیقی کا جدید موسیقی کے ساتھ ملاپ تھا۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے مالی تعاون سے ایک غیر سرکاری تنظیم فاؤنڈیشن فار آرٹس کلچر اینڈ ایجوکیشن (FACE) کی جانب سے منعقدہ میوزک میلہ فیسٹیول اینڈ کانفرنس کے دوسرے روز بھی حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
،تصویر کا کیپشناس میلے میں پاکستان کے کونے کونے سے آرٹسٹ بلائے گئے ہیں اور اس میلے کے منتظمین کادعویٰ ہے کہ پاکستان میں موسیقی کے بارے میں یہ انتہائی بڑے پیمانے پر کیے جانے والے میلوں میں سے ایک ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسرے روز فنک راک گلوکار شہریار مرزا نے بھی اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
،تصویر کا کیپشنموسیقی میلے میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے گلوگار شان خان نے پشتو گیت جدید دھنوں کے ساتھ پیش کیے۔
،تصویر کا کیپشننوجوان آل سٹارز گروپ کے نوجوانوں کا رقص بے حد پسند کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپوپ اور راک سٹار جمی خان اور ان کے گروپ نے بھی اپنے فن کا اظہار کیا۔