11ویں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین دنیائے کرکٹ کی حکمرانی کی جنگ: تصاویر

11ویں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ہی کھیلا گیا۔
،تصویر کا کیپشن11ویں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ہی کھیلا گیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا
،تصویر کا کیپشنمیلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا
نیوزی لینڈ کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا تھا جب اس کے کپتان برینڈن میک کلم مچل سٹارک کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا تھا جب اس کے کپتان برینڈن میک کلم مچل سٹارک کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوگئے۔
یہ ٹورنامنٹ میں سٹارک کی 21ویں وکٹ تھی اور وہ اب نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کے ہمراہ اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ ٹورنامنٹ میں سٹارک کی 21ویں وکٹ تھی اور وہ اب نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کے ہمراہ اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرا ہوا ہے جن میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی منگیتر اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمیلبرن کرکٹ گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرا ہوا ہے جن میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی منگیتر اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کو دوسری کامیابی گلین میکسویل نے دلوائی جنھوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مارٹن گپتل کو 15 رنز پر بولڈ کیا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کو دوسری کامیابی گلین میکسویل نے دلوائی جنھوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مارٹن گپتل کو 15 رنز پر بولڈ کیا۔
اس سے اگلے ہی اوور میں مچل جانسن نے کین ولیمسن کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے ٹیم کو تیسری وکٹ دلوائی۔
،تصویر کا کیپشناس سے اگلے ہی اوور میں مچل جانسن نے کین ولیمسن کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے ٹیم کو تیسری وکٹ دلوائی۔
20ویں اوور میں گرانٹ ایلیئٹ کو ایک موقع اس وقت ملا جب تھرڈ امپائر نے گراؤنڈ امپائر دھرماسینا کی جانب سے انھیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیے جانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔
،تصویر کا کیپشن20ویں اوور میں گرانٹ ایلیئٹ کو ایک موقع اس وقت ملا جب تھرڈ امپائر نے گراؤنڈ امپائر دھرماسینا کی جانب سے انھیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیے جانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔
سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ایلیئٹ نے فائنل میں بھی نصف سنچری بنائی۔
،تصویر کا کیپشنسیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ایلیئٹ نے فائنل میں بھی نصف سنچری بنائی۔
گرانٹ ایلیئٹ نے راس ٹیلر کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 100 سے زیادہ رنز کی شراکت قائم کی۔
،تصویر کا کیپشنگرانٹ ایلیئٹ نے راس ٹیلر کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 100 سے زیادہ رنز کی شراکت قائم کی۔
جیمز فاکنر نے نہ صرف سنچری پارٹنر شپ توڑی بلکہ ایک اوور میں دو وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو شدید مشکل میں ڈال دیا۔
،تصویر کا کیپشنجیمز فاکنر نے نہ صرف سنچری پارٹنر شپ توڑی بلکہ ایک اوور میں دو وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو شدید مشکل میں ڈال دیا۔
نیوزی لینڈ کے قدرے آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ٹرینٹ بولٹ نے اوپنر ایرون فنچ کو اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر آؤٹ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے قدرے آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ٹرینٹ بولٹ نے اوپنر ایرون فنچ کو اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر آؤٹ کر دیا۔
ڈیوڈ وارنر جارحانہ بیٹنگ کی اور چند دلکش شاٹ لگائے۔ وہ 45 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنڈیوڈ وارنر جارحانہ بیٹنگ کی اور چند دلکش شاٹ لگائے۔ وہ 45 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
وارنر کی وکٹ میتھیو ہنری نے حاصل کی اور گرانٹ ایلیئٹ نے ان کا کیچ لیا۔
،تصویر کا کیپشنوارنر کی وکٹ میتھیو ہنری نے حاصل کی اور گرانٹ ایلیئٹ نے ان کا کیچ لیا۔
قسمت نے بھی اس میچ میں پہلے وارنر اور پھر سٹیون سمتھ کا ساتھ دیا جب سٹمپس سے گیند ٹکرانے کے بعد بھی بیلز نہیں گریں اور وہ بچ گئے۔
،تصویر کا کیپشنقسمت نے بھی اس میچ میں پہلے وارنر اور پھر سٹیون سمتھ کا ساتھ دیا جب سٹمپس سے گیند ٹکرانے کے بعد بھی بیلز نہیں گریں اور وہ بچ گئے۔
اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے فائنل کو یادگار بنایا اور عمدہ شاٹس کھیلے۔
،تصویر کا کیپشناپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے فائنل کو یادگار بنایا اور عمدہ شاٹس کھیلے۔