آسٹریلیا اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے مدِ مقابل ہو گا۔
،تصویر کا کیپشنامیش یادو مہنگے ضرور ثابت ہوئے لیکن انھوں نے تیز گیندیں کیں اور چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی کپتان دھونی امپائر دھرما سینا اور کیٹل برا سے مخاطب ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے سکور کے معمار ان فارم بیٹسمین سٹیو سمتھ تھے جنھوں نے بھارت کے خلاف اچھی بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صرف 89 گیندوں پر شاندار سینچری مکمل کی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ شروع ہونے سے قبل بھارتی ٹیم نے دائرے میں کھڑے ہو کر ایک دوسرے کی ہمت بندھائی۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل کہ آرون فنچ ایک محتاط آغاز کے بعد ہاتھ کھولتے، وہ امیش یادو کا نشانہ بن گئے۔
،تصویر کا کیپشنروہت شرما نے امیش یادو کی گیند پر ایک اہم کیچ لے کر ان فارم بیٹسمین سٹیو سمتھ کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنگراؤنڈ میں بڑی تعداد میں بھارتی ٹیم کے حامی موجود ہیں اور اپنی ٹیم کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی سٹار بلے باز وراٹ کوہلی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رنز بنا کر مچل جانسن کا شکار بنے۔
،تصویر کا کیپشنکپتان مہندر سنگھ دھونی بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 65 رنز بنا کر میکسویل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز امیش یادو تھے جو بنا کوئی رن بنائے مچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے۔