کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے میچ کی تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹش اوپنر کائل کوئٹز نے 156 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ مقابلوں میں سکاٹ لینڈ کا سب سے بڑا مجموعہ بنانے اور بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 319 رنز کا ہدف دینے میں مدد دی۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے اس میچ میں عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی اچھے کیچ پکڑے۔
،تصویر کا کیپشن319 رنز کا ہدف دینے کے بعد سکاٹش بولرز نے بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ جلد ہی حاصل کر لی۔
،تصویر کا کیپشنتاہم اس نقصان کے بعد تمیم اقبال اور محمود اللہ نے نصف سنچریاں بناتے ہوئے 139 رنز کی اچھی شراکت قائم کی۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کو دوسری کامیابی وراڈلا نے محمود اللہ کو 62 رنز پر آؤٹ کر کے دلوائی۔
،تصویر کا کیپشنتمیم اقبال ایک اینڈ پر جمے رہے مگر پانچ رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے تاہم 95 رنز کی اننگز کے دوران ایک روزہ کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کر لیے۔
،تصویر کا کیپشنمشفق الرحیم نے 42 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنشکیب الحسن نے صابر رحمان کے ساتھ مل کر 71 رنز کی شراکت قائم کی اور مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو فتح دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کی ٹیم تاحال اس ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔