پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظفرآباد سے پیرچناسی تک جیپ ریلی
،تصویر کا کیپشنسنوکراس ریلی میں شریک ایک جیپ اپنی منزل کی جانب گامزن ( تصاویر و تحریر اورنگزیب جرال)
،تصویر کا کیپشنجیپ ریلی میں کل 25 جیپوں نے شرکت کی اور مظفرآباد سے پیرچناسی تک 30 کلومیٹر کا راستہ تین دن میں طے کیا۔
،تصویر کا کیپشناس جیپ ریلی کا آخری مقام پیرچناسی ہے جہاں اس وقت 4 سے 5 فٹ برف ہے۔
،تصویر کا کیپشنجیپ ریلی میں مقامی جیپ ڈرائیورز کے علاوہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے بھی ڈرائیورز نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنایک موٹرسائیکل سوار جیپ ریلی کے راستے میں برف کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس ریلی کا انعقاد مظفرآباد جیپ کلب نے کیا۔ یہ ریلی گزشتہ چار سال سے موسم سرما میں منعقد کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنشدید موسم کی باوجود جیپ ریلی میں شائقین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
،تصویر کا کیپشنپیرچناسی کا سیاحتی مقام سراں جہاں سیاحوں کی رہائش کے لیے چند کمروں پر مشتمل واحد سرکاری ریسٹ ہاؤس ہے۔
،تصویر کا کیپشنجیپ ریلی کا مقصد مہمات کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں شدت پسندی کے واقعات کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ کشمیر میں سہولیات کے فقدان کے باعث اس طرف مقامی سیاح بھی کم ہی رخ کرتے ہیں۔