دوسرا ون ڈے اور سیریز نیوزی لینڈ کے نام

نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 119 رنز سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں کین ولیمسن اور راس ٹیلر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنا ڈالے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں کین ولیمسن اور راس ٹیلر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنا ڈالے۔
پاکستانی بولر اس میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہے اور کیوی بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بولر اس میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہے اور کیوی بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے پہلے گپٹل اور ولیمسن کریز پر جم گئے اور 128 رنز کی شراکت قائم کی۔
،تصویر کا کیپشنمیزبان ٹیم کی جانب سے پہلے گپٹل اور ولیمسن کریز پر جم گئے اور 128 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستانی کپتان نے اپنے ریگولر بولروں کی ناکامی کے بعد احمد شہزاد کو گیند دی تو انھوں نے گپٹل کو آؤٹ کر کے ٹیم کو بریک تھرو دلوایا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کپتان نے اپنے ریگولر بولروں کی ناکامی کے بعد احمد شہزاد کو گیند دی تو انھوں نے گپٹل کو آؤٹ کر کے ٹیم کو بریک تھرو دلوایا۔
گپٹل کے جانے کے بعد بھی ولیمسن نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 80 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔
،تصویر کا کیپشنگپٹل کے جانے کے بعد بھی ولیمسن نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 80 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔
نیپیئر میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 370 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشننیپیئر میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 370 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔
اوپنروں کی جانب سے 111 رنز کے آغاز کے باوجود پاکستانی ٹیم یہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 44ویں اوور میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
،تصویر کا کیپشناوپنروں کی جانب سے 111 رنز کے آغاز کے باوجود پاکستانی ٹیم یہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 44ویں اوور میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے لیے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے لیے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔
یونس خان، شاہد آفریدی اور عمر اکمل اس میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور سکور میں کسی قابلِ ذکر مجموعے کا اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان، شاہد آفریدی اور عمر اکمل اس میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور سکور میں کسی قابلِ ذکر مجموعے کا اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
لوئر مڈل آرڈر میں حارث سہیل اور سرفراز احمد بھی ٹیم کو مشکلات سے نہ نکال سکے اور صرف چھ اور 13 رنز بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنلوئر مڈل آرڈر میں حارث سہیل اور سرفراز احمد بھی ٹیم کو مشکلات سے نہ نکال سکے اور صرف چھ اور 13 رنز بنا سکے۔