،تصویر کا کیپشن’امریکن سنائپر‘ کے ہدایتکار کلنٹ ایسوُڈ تھے اور یہ فلم امریکی خصوصی فوجی دستے سِیل سے منسلک کرس کائل کے عراق میں مشن سے متعلق ہے۔ کرس کائل کی نشانہ بازی میں مہارت کی وجہ سے انھیں عراق میں تعینات امریکی فوجیوں میں سب سے زیادہ خطرناک نشانہ باز تصور کیا جاتا تھا۔
،تصویر کا کیپشن’برڈ مین‘ کے ہدایتکار ایلگزینڈرو گونزالیز ہیں جبکہ اس میں جلوہ گر ہونے والے ستاروں میں مائیکل کیٹن، ایما سٹون، ایڈورڈ نورٹن اور نوئمی واٹس شامل تھے۔ برڈ مین کے بارے میں فلمی دنیا کے ایک پرانے سُپر ہیرو اداکار رگن تھامسن کا کہنا ہے کہ وہ اس کہانی کو براڈ وے سٹیج پر بھی پیش کریں گے۔
،تصویر کا کیپشنرچرڈ لنکلیٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی ’بوائے ہُڈ‘ ایک لڑکے کے بارہ سال کی عمر تک پہنچنے کے مراحل کی کہانی ہے۔ اس فیملی ڈرامے کا مرکزی کردار کولٹرین نے ادا کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشن’دی گرینڈ بوڈا پیسٹ ہوٹل‘ کے ہدایتکار ویس اینڈرسن ہیں اور اس میں رالف فینس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن’دی ایمیٹیشن گیم‘ کی کہانی ایک جنگی ڈرامے پر مشتمل ہے جس میں کمپیوٹر کے دو ماہر جنگ عظیم دوئم کو روکنے کے لیے نازیوں کے خفیہ پیغامات کا توڑ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن’سیلما‘ سنہ 1965 کے ان تین ماہ کی کہانی ہے جب مارٹن لوتھر کنگ نے صدر لِنڈن جانسن کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا اور لوگوں کو امریکہ کی سڑکوں پر لے آئےتھے۔ ناقدین نے اس فلم کو سنہ 1960 کی دہائی میں امریکہ میں اٹھنے والی نسلی امتیاز اور برابر حقوق کی تحریک کی بہترین عکاسی قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجیمز مارش کی ’تھیوری آف ایوری تِھنگ‘ مشہور پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کی زندگی اور ان کی بیماری کی کہانی ہے جس میں ہیرو خلا کی جانب سفر کرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنہدایتکار ڈیمین کی ’وِپ لیش‘ جیز ڈرم بجانے والے نوجوان فنکار اینڈریو نیومن کی زندگی پر مبنی ہے۔ نیویارک میں موسیقی کے ایک سکول کے اس طالبعلم کی خواہش یہی تھی کہ وہ دنیا کا بہترین ڈرمر بن جائے۔