ٹینس کے دس بڑے چیمپئن

راجر فیڈرر نے 1000 میچ جیتنے کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ آئیے دیکھیئے کہ وہ سب سے زیادہ کامیابیوں کے ریکارڈ بنانے والوں میں سے کون سے نمبر پر ہیں۔

جمی کونرز
،تصویر کا کیپشنامریکی کھلاڑی جمی کونرز کے پاس سب سے زیادہ اے ٹی پی کی کامیابیوں کے ریکارڈ ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 1,253 میچ جیتے۔ بیلویل، الینوئے میں پیدا ہونے والے کونرز نے 1970 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1996 میں ریٹائرمنٹ سے پہلے 16 ٹائٹلز جیتے۔
لینڈل
،تصویر کا کیپشنآٹھ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والے آئیوان لینڈل 1,071 فتوحات کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ امریکی شہری لینڈل چیک ریبلپک (سابق چیکوسلووکیا) میں پیدا ہوئے۔ وہ 1994 میں ٹینس سے ریٹائر ہو گئے لیکن بعد میں انھوں نے کوچنگ شروع کر دی اور اینڈی مرے کو 2012 میں اپنا پہلا گرینڈ سلام جیتنے میں مدد دی۔
راجر فیڈرر
،تصویر کا کیپشنراجر فیڈرر نے برسبین انٹرنیشنل ٹائٹل کے میچ میں مائلوس راؤنچ کو شکست دے کر اپنے کیریئر کی 1,000 ویں فتح حاصل کی۔ سترہ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والے راجر فیڈرر امریکی کھلاڑی لینڈل کے بعد پہلے کھلاڑی ہیں جنھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہو۔
ولاز
،تصویر کا کیپشن929 فتوحات کے بعد ارجنٹینا کے گوئلرمو ولاز چوتھے نمبر پر ہیں۔ رافیل ندال نے ولاز کا 1977 کا متواتر کلے کورٹ میں فتح کا ریکارڈ 2006 میں توڑا تھا۔
میکینرو
،تصویر کا کیپشن875 کامیابیوں کے ساتھ جان میکینرو پانچویں نمبر پر ہیں۔ 77 سنگلز اور 78 ڈبلز ٹائٹلز جیتنے والے میکینرو نے پہلی مرتبہ گرینڈ سلام 1977 میں جیتا جب وہ ابھی ایک ٹین ایجر تھے۔ انھوں نے یہ اعزاز فرینچ اوپن میں مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت کر حاصل کیا۔ اس کے ساتھ وہ ومبیلڈن کے سیمی فائنل میں بھی پہنچے۔
آگاسی
،تصویر کا کیپشنچھٹے نمبر پر آندرے آگاسی ہیں جنھوں نے 870 میچ جیتے۔ اپنے 20 سالہ کیریئر میں امریکی کھلاڑی نے 60 اے ٹی پی اور آٹھ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتے۔
سٹیفن ایڈبرگ
،تصویر کا کیپشنسٹیفن ایڈبرگ چھ مرتبہ گرینڈ سلام کے چیمپئن، چار مرتبہ ڈیوس کپ جیتنے والے کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ون ہیں۔ سٹیفن ایڈبرگ 1996 میں ریٹائر ہوئے اور ٹینس کے بڑے کھلاڑیوں میں ان کا رینک ساتواں ہیں۔
ناستاسے
،تصویر کا کیپشنالی ناستاسے 779 فتوحات کے بعد آٹھویں نمبر ہیں۔ رومانیہ میں پیدا ہونے والے ٹینس سٹار اس کھیل کے اصل ’بیڈ بوائے‘ سمجھے جاتے تھے۔
پیٹ سامپراس
،تصویر کا کیپشنپیٹ سامپراس 2002 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ انھوں نے ریکارڈ 14 سنگلز ٹائٹلز جیتے اور ان کا شمار 762 کامیابیوں کے بعد نویں نمبر پر ہے۔ سامپراس نے پہلا گرینڈ سلام 1990 میں جیتا۔ اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی اور وہ سب سے کم عمر یو ایس اوپن چیمپئن بنے۔
بورس بیکر
،تصویر کا کیپشندسویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی بورس بیکر ہیں جنھوں نے 713 کامیابیاں حاصل کیں۔ 1967 میں جرمنی کے شہر لیمن میں پیدا ہونے والے بیکر1985 میں 17 سال اور سات مہینے کی عمر میں ومبیلڈن جیتنے والے کم عمر ترین چیمپئن تھے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 49 اے ٹی پی سنگلز جیتے جن میں چھ گرینڈ سلام بھی ہیں۔ وہ 1991 میں آسٹریلین اوپن جیت کر عالمی نمبر ون قرار پائے۔