دبئی میں کھیلے جانے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ تصاویر میں
،تصویر کا کیپشندبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔
،تصویر کا کیپشن146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ساری ٹیم 19ویں اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین سرفراز احمد تھے جو صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
،تصویر کا کیپشن18 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب محمد حفیظ نو رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنسعد نسیم اور احمد شہزاد کی وکٹوں نے نیوزی لینڈ کی میچ پر گرفت مزید مضبوط کر دی تھی۔احمد شہزاد اور شاہد آفریدی نے بلترتیب 33 اور 28 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنجب عمراکمل کا ٹیلنٹ بھی خاموش ہوا تو شائقین کی دلچسپی صرف شاہد آفریدی کے چھکوں سے وابستہ رہ گئی تھی۔ عمر اکمل نے 10 رنز بنائے اور کلین بولڈ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنحارث سہیل پر کی جانے والی انوسمنٹ گھاٹے کا سودا ثابت ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلمسن نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 جبکہ رونچی نے ایک چوکے اور د چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے نقطہ نظر سے خوش آئند بات عمرگل کی اس سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم میں واپسی تھی جنھوں نے راڈ لیتھم اور دو سال بعد اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے ڈینئل ویٹوری کی وکٹیں حاصل کیں۔