پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹی 20 میچ کی تصاویر۔
،تصویر کا کیپشندبئی میں سیریز کے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے سات وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان نے 136 رنز کا ہدف اننگز کے آخری 20ویں اوور کی پہلی گیند پر تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سرفراز احمد 76 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور میچ آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔
،تصویر کا کیپشنعمر اکمل نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ کا وننگ شارٹ عمر اکمل نے ہی کھیلا۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے جمعرات کو دبئی میں پہلے ٹی 20 میچ میں شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر کین ولیمسن کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن خود اننگز کا آغاز کرنے آئے لیکن تیسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بولروں نے آغاز میں عمدہ بولنگ کی اور ابتدائی تین اوورز میں تین وکٹیں لیں۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے باریش بلے باز اینٹون ڈیوسچ کو سہیل تنویر نے پویلین کی راہ دکھلائی۔
،تصویر کا کیپشنایک اینڈ سے تین وکٹیں گرنے کے باوجود مارٹن گپٹل دوسرے اینڈ پر جمے رہے اور 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنکورے اینڈرسن ابتدا میں محمد عرفان کا باؤنسر لگنے سے پریشان تو ہوئے لیکن پھر انھوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 48 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ کورے اینڈرسن کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ناکام رہے