کراچی میں جاری فیشن پاکستان ویک میں عسکری وردیوں سے متاثر ہو کر بنائے گئے ملبوسات کی نمائش۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں جاری فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز ڈیزائنر عمران راجپوت نے فوجی وردیوں سے متاثر ہو کر بنائے گئے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے جنھیں کافی تجسس اور حیرت سے دیکھا گیا: (تصاویر حسن کاظمی)
،تصویر کا کیپشناس بارے میں ڈیزائنر عمران راجپوت کا کہنا ہے ہمارے ملک میں فوج بہت ہی مضبوط ہے اور اس کے بارے میں ہر جگہ ہی بات کی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعمران راجپوت کا کہنا تھا کہ انھوں نے فوج کی وردی کے رنگوں سے متاثر ہوکر کچھ کپڑے بنائے جس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ ریمپ پر چلتے ہوئے فوج کی تکریم برقرار رہے۔
،تصویر کا کیپشنان کے مطابق فوج کی وردی کے رنگوں سے متاثر ہو کر جیکٹس، ویسٹ کوٹ اور پتلونیں تیار کی گئیں تاکہ فوج کا تقدس برقرار رہے۔
،تصویر کا کیپشنعمران راجپوت کے مطابق وہ چاہتے تھے کہ ایک ڈیزائنر کے طور پر فوج کو ان کی خدمات پر اس طرح سے خراج تحسین پیش کر سکوں۔
،تصویر کا کیپشنان کے مطابق خیال میں دنیا میں تو عسکری وردیوں سے متاثر ہوکر کپڑے بنائے جاتے ہیں تاہم پاکستان میں ایسا خال خال ہی ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشن اسی لیے انھوں نے اس بار پاکستان کے سب سے بڑے فیشن ویک میں اس فیشن کو متعارف کرانے کی کوشش کی۔
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو کراچی فیش ویک کا آخری روز ہے۔