رنگین ملبوسات سے 2014 کو الوداع

کراچی میں تین روزہ پاکستان فیشن ویک کا آغاز ہوا ہے جس میں ملک کے مایہ ناز ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

سوبہ سندھ کے شہر کراچی میں تین روزہ پاکستان فیشن ویک کا آغاز ہوا ہے۔ اس میں ملک کے مشہور ڈیزائنرز اپنی ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ اس تصویر میں ڈیزائنر اشتیاق افضل خان کے ملبوسات پیش کیے جا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسوبہ سندھ کے شہر کراچی میں تین روزہ پاکستان فیشن ویک کا آغاز ہوا ہے۔ اس میں ملک کے مشہور ڈیزائنرز اپنی ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ اس تصویر میں ڈیزائنر اشتیاق افضل خان کے ملبوسات پیش کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان فیشن ویک کے پہلے روز آمنہ عقیل نے بھی اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان فیشن ویک کے پہلے روز آمنہ عقیل نے بھی اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔
پہلے روز آمنہ عقیل اور اشتیاق افضل کے علاوہ لیوائز، عائشہ فاروق ہاشوانی اور ظہیر عباس نے بھی ملبوسات کی نمائش کی۔
،تصویر کا کیپشنپہلے روز آمنہ عقیل اور اشتیاق افضل کے علاوہ لیوائز، عائشہ فاروق ہاشوانی اور ظہیر عباس نے بھی ملبوسات کی نمائش کی۔
سوشل میڈیا پر پاکستان فیشن ویک کی بڑی دھوم ہے اور FPWAW14 کا ہیش ٹیگ بھی کافی مشہور رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسوشل میڈیا پر پاکستان فیشن ویک کی بڑی دھوم ہے اور FPWAW14 کا ہیش ٹیگ بھی کافی مشہور رہا ہے۔
فیشن بلاگر آمنہ عیسانی نے ٹویٹ میں کہا کہ فیشن ویک کی اب تک کی سب سے کمال کی بات نبیلہ کے بنائے ہوئے بال ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفیشن بلاگر آمنہ عیسانی نے ٹویٹ میں کہا کہ فیشن ویک کی اب تک کی سب سے کمال کی بات نبیلہ کے بنائے ہوئے بال ہیں۔
آمنہ یسانی ہی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’فیشن ویک کی جو بات مجھے پسند آئی ہے وہ ہے انتظامیہ کی مستعدی۔‘
،تصویر کا کیپشنآمنہ یسانی ہی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’فیشن ویک کی جو بات مجھے پسند آئی ہے وہ ہے انتظامیہ کی مستعدی۔‘
پہلے روز ثنا صفیناز نے بھی اپنے ملبوسات پیش کیے جن کو لوگوں نے بہت سراہا۔
،تصویر کا کیپشنپہلے روز ثنا صفیناز نے بھی اپنے ملبوسات پیش کیے جن کو لوگوں نے بہت سراہا۔
اس فیشن ویک کے اختتام پر تین ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔ ایک ایوارڈ فیشن کی صنعت میں نئے فرد کے لیے ہو گا۔
،تصویر کا کیپشناس فیشن ویک کے اختتام پر تین ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔ ایک ایوارڈ فیشن کی صنعت میں نئے فرد کے لیے ہو گا۔
دوسرا ایوارڈ ڈائمنڈ ایوارڈ ہو گا جو فیشن کی صنعت میں بہت عرصے سے کام کرنے والے ڈیزائنر کے لیے ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسرا ایوارڈ ڈائمنڈ ایوارڈ ہو گا جو فیشن کی صنعت میں بہت عرصے سے کام کرنے والے ڈیزائنر کے لیے ہے۔
تیسرا ایوارڈ بہترین کلیکشن کا ہو گا۔ تیسرے ایوارڈ کا فیصلہ فیس بک پر ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنتیسرا ایوارڈ بہترین کلیکشن کا ہو گا۔ تیسرے ایوارڈ کا فیصلہ فیس بک پر ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔