پاکستان نے ملائشیا اور بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دی
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے شہر انچن میں جاری ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو سخت مقابلے کے بعد پنلٹی سٹروکس پر پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔
،تصویر کا کیپشنمقررہ وقت پر یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔
،تصویر کا کیپشنپانچ پانچ پنلٹی شوٹ آؤٹ میں دونوں ٹیموں نے تین، تین گول کیے جس کے بعد دیے گئے شوٹ آؤٹ میں ملائشیا کی ٹیم تین میں سے دو گول کر سکی جبکہ پاکستان نے تینوں شوٹ آؤٹ پر گول کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
،تصویر کا کیپشنایشیائی کھیلوں میں ہاکی کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنچار سال قبل چین میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں میں پاکستان نے ملائشیا کو فائنل میں دو گول سے ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم اپنے ایشیائی اعزاز کا دفاع کر رہی ہے اور وہ 11 ویں مرتبہ ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں پہنچی ہے۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے شہر انچن میں جاری ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی جانب سے میچ کا واحد گول آکاش دیپ سنگھ نے کیا۔
،تصویر کا کیپشنمنگل کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے پہلے اور دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے تیسرے کوارٹر میں بھارت نے پہلے توگول کرنے کے تین مواقع ضائع کیے تاہم پھر تیسرا کوارٹر ختم ہونے سے محض ایک منٹ پہلے بھارت کی جانب سے آکاش دیپ سنگھ نے میچ کا واحد گول کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنچوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں جنوبی کوریا کوگول برابر کرنے کا موقع ملا مگر اس سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔