جرمنی نے لاکھوں دل توڑ دیے، برازیل کا خواب چکنا چور
،تصویر کا کیپشنبیلے ہوریزنٹو میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2014 کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے برازیل کو بدترین شکست سے دوچار کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی ٹیم نے ابتدائی دس منٹوں میں کامیاب دفاع کے بعد برازیلی ہاف میں پہنچ کر اوپر تلے گول کر کے برازیلی تماشائیوں کو رلا دیا۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کے مینیجر فلپ سکولاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ برازیل کے عوام سے معافی مانگتے ہیں اور اس نتیجے کے ذمہ دار ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرازیلی ٹیم کے مداح بڑا اہتمام کر کے اپنی ٹیم کی ہمت بندھانے گئے تھے لیکن اپنی ٹیم کے خلاف پے درپے گول ہوتے دیکھ کر وہ سکتے میں آ گئے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی ٹیم کو میچ کے 11 ویں منٹ میں پہلا کارنر ملا جس پر اس نے گول کر دیا۔ جب جرمنی نے پہلا گول کیا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اگلے 11 منٹوں میں برازیلی ٹیم کے ساتھ وہ کچھ ہونے جا رہا ہے جو اس کے ساتھ کبھی بھی نہیں ہوا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی نے میچ کے 23ویں منٹ میں دوسرا گول، 24ویں میں تیسرا، 26ویں منٹ میں چوتھا اور 29ویں منٹ میں پانچواں گول کیا۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کا پہلا ہاف جب ختم ہوا تو جرمنی کو پانچ گولوں کی برتری حاصل تھی۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کی ٹیم اس میچ میں اپنے کپتان تیاگو سلوا اور سٹار کھلاڑی نیمار کے بغیر اتری تھی۔
،تصویر کا کیپشنتیاگو مسلسل دو میچوں میں یلو کارڈ ملنے کی وجہ سے اس میچ میں حصہ نہیں لے سکے جبکہ نیمار کولمبیا کے ساتھ میچ کے دوران زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشندوسرے ہاف میں برازیل نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں اور ہلک اور فرناندینیو کی جگہ پاؤلینیو اور رامیریس کو میدان میں اتارا۔ دوسرے ہاف کے ابتدائی چند منٹوں میں برازیلی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور جرمن گول پر متعدد حملے کیے لیکن جرمنی کے مستعد گول کیپر نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے 36 سالہ میروسلاف کلوزے نے ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ 16 گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کلوزے کا یہ چوتھا ورلڈ کپ ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کے شائقین کے لیے جرمنی کے پے در پے گول کسی صدمے سے کم نہیں تھے
،تصویر کا کیپشنقومی ٹیم کی فتح کا خواب لیے میچ دیکھنے آنے والے برازیلی بچے بھی غم سے نڈھال تھے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیلی ٹیم کے کھلاڑی ہارنے کے بعد دلبرداشتہ اور آبدیدہ دکھائی دیے