’دولتِ اسلامی‘ میں مزاروں کی تباہی
عراق میں شدت پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام (داعش یا آئی ایس آئی ایس) نے شام اور عراق میں اپنے کنٹرول والے علاقوں میں ایک اسلامی مملکت یا خلافت اسلامیہ قائم کر کے ابوبکر البغدادی کو’خلیفہ‘ مقرر کیا ہے۔ ابوبکر البغدادی نے گذشتہ روز سنیچر کو ہی ایک ویڈیو پیغام میں مسلمانوں سے ان کی اطاعت کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس علاقے میں ابوبکر کی خلافت کے بعد مزاروں اور مذہبی مقامات کی تباہی شروع ہو گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP
عراق میں داعش نے درجنوں مذہبی مقامات اور مزاروں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ تباہی کے یہ مناظر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کیےگئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
ان تصاویر میں عراقی شہر موصل میں مسلمانوں کے شیعہ فرقے کے اہم مذہبی مقام القباء حسینیہ مزار کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق دولت اسلامی کے ہراول دستوں میں شامل جنگجوؤں میں زیادہ تعداد سعودی شہریوں کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP
اسلامی شدت پسندوں نے موصل سے تقریباً 50 کلومیٹر دور تل عفر میں واقع سعد بن عقیل حسینیہ مزار کو بھی دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہAP
اطلاعات کے مطابق موصل میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے علاوہ شدت پسندوں نے گرجا گھروں پر بھی حملے کیے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
ان شدت پسندوں کے اسلام کے سخت گیر موقف کے تحت صوفی بزرگوں اور اسلامی شخصیات کی قبروں اور مزاروں کی بہت زیادہ تعظیم، عزت و احترام اسلامی عقائد کے منافی ہے اور اس کو غیر شرعی تصور کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
تل عفر کے قریب ضلع مہلیبہ میں واقع احمد الرفعائی کے مزار کو بلڈوروں کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAP
شدت پسندوں نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے مقدس مقامات کی تباہی کا سلسلہ جاری رکھیں گے جو انھیں قبول نہیں ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







