پورٹو الیگرے میں ارجنٹائن اور نائجیریا کے میچ کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنارجنٹائن اور نائجیریا کا میچ برازیل کے شہر پورٹو الیگرے کے بیرا ریو سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 51 ہزار تھی۔
،تصویر کا کیپشننائجیریا آج تک کسی بھی جنوبی امریکی ملک سے کوئی میچ نہیں جیت سکا اور یہ ریکارڈ برقرار رہا۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹائن کا یہ 17واں ورلڈکپ ہے۔ وہ 1978 اور 1986 میں چیمپیئن رہ چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹائن اور نائجیریا کے درمیان ورلڈ کپ میں ہونے والا یہ چوتھا میچ تھا اور آج کے میچ سمیت چاروں مقابلے ارجنٹائن نے ہی جیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹائن کے لیونل میسی نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں گول کر کے ارجنٹائن کو برتری دلوا دی۔یہ اس ورلڈ کپ میں میسی کا تیسرا اور نائجیریا کی ٹیم کے خلاف اس ورلڈ کپ میں ہونے والا پہلا گول تھا۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹائن کے گول کے ایک ہی منٹ بعد جوابی حملے میں نائجیریا کے احمد موسی نےگول کر کے میچ برابر کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنمیسی نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں فری کک پرگول کر کے ارجنٹنائن کو ایک گول کی سبقت دلوائی۔
،تصویر کا کیپشنلائنل میسی نے گزشتہ آٹھ میچوں میں اپنی ٹیم کی طرف سے سات گول کیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننائجیریا کے فراز موسی نے دوسرے ہاف کے دوسرے منٹ میں دوسرا گول کر کے میچ برابر کردیا۔
،تصویر کا کیپشنایک منٹ بعد ہی روزو نے ارجنٹینا کی طرف سے کارنر پہ گول کر کے ارجنٹینا کو ایک بار پھر برتری دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشن میسی کو مینیجر نے 63ویں منٹ میں باہر بلا لیا۔ مداحوں نے ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجائی۔ ان کے جگہ رکارڈو الواریز کو اندر بھیجا گیا۔