بدخشاں: آدھا گاؤں مٹی تلے دب گیا

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک گاؤں کے 2000 سے زائد افراد دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے دور دراز شمالی مشرقی صوبے بدخشاں میں جمعے کو مٹی کے تودے تلے دب جانے والے 2000 سے زائد افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کوششیں جاری ہیں تاہم مقامی حکام کے مطابق کسی کے بھی زندہ بچنے کا امکان نہیں ہے
،تصویر کا کیپشنافغانستان کے دور دراز شمالی مشرقی صوبے بدخشاں میں جمعے کو مٹی کے تودے تلے دب جانے والے 2000 سے زائد افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کوششیں جاری ہیں تاہم مقامی حکام کے مطابق کسی کے بھی زندہ بچنے کا امکان نہیں ہے
افغانستان کے شمالی مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے اس کیچڑ اور پتھروں کی بڑی لینڈ سلائیڈ میں ایک گاؤں دب گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کے شمالی مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے اس کیچڑ اور پتھروں کی بڑی لینڈ سلائیڈ میں ایک گاؤں دب گیا ہے۔
بچ جانے والے لوگوں نے شدید سردی مںی رات کھلے آسمان تلے بسر کی۔ حکام لوگوں تک خوراک اور پانی پہنچا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبچ جانے والے لوگوں نے شدید سردی مںی رات کھلے آسمان تلے بسر کی۔ حکام لوگوں تک خوراک اور پانی پہنچا رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بیشتر افراد وہ ہیں جو پہلے گرنے والے تودے میں دبنے والوں کی مدد کے لیے وہاں گئے تھے کہ ایک بڑا تودہ گر گیا۔
،تصویر کا کیپشنبتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بیشتر افراد وہ ہیں جو پہلے گرنے والے تودے میں دبنے والوں کی مدد کے لیے وہاں گئے تھے کہ ایک بڑا تودہ گر گیا۔
بارشوں سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ ویڈیو سے حاصل کی گئی اس تصویر میں لینڈ سلائیڈ کے حجم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبارشوں سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ ویڈیو سے حاصل کی گئی اس تصویر میں لینڈ سلائیڈ کے حجم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
علاقے سے موصول ہونے والے ان ابتدائی مناظر میں مقامی لوگوں کو سامنے کی پہاڑیوں پر پناہ لیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنعلاقے سے موصول ہونے والے ان ابتدائی مناظر میں مقامی لوگوں کو سامنے کی پہاڑیوں پر پناہ لیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
لوگ مشینری نہ ہونے کے باعث بیلچوں اور کدالوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلوگ مشینری نہ ہونے کے باعث بیلچوں اور کدالوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔