اسلام آباد ادبی میلہ اختتام پذیر

    • مصنف, ظفر سید
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

دلکش ادب پاروں اور رنگا رنگ تقاریب نے اہلِ اسلام آباد کے دل جیت لیے

میلے کی ایک بہت اہم اجلاس شمالی زبانوں کے بارے میں تھا، جس میں بلتی زبان کے شاعر اسلم ساحر (دائیں)، واخی کے نذیر بلبل اور شینا کے شاعر جمشید دکھی نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنمیلے کی ایک بہت اہم اجلاس شمالی زبانوں کے بارے میں تھا، جس میں بلتی زبان کے شاعر اسلم ساحر (دائیں)، واخی کے نذیر بلبل اور شینا کے شاعر جمشید دکھی نے شرکت کی۔
ایک سامع واخی شاعر نذیر بلبل کا کلام بڑے انہماک سے سنتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنایک سامع واخی شاعر نذیر بلبل کا کلام بڑے انہماک سے سنتے ہوئے۔
مستنصر حسین تارڑ نے گلگت بلتستان کے شعرا کو بھرپور خراجِ تحسین عطا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے شاعر ہیں اور میں ان کا ہوں۔
،تصویر کا کیپشنمستنصر حسین تارڑ نے گلگت بلتستان کے شعرا کو بھرپور خراجِ تحسین عطا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے شاعر ہیں اور میں ان کا ہوں۔
نامور مصنف انتظار حسین خاص طور پر لاہور سے میلے میں حصہ لینے کے لیے آئے تھے اور انھوں نے تقریباً ہر اجلاس میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشننامور مصنف انتظار حسین خاص طور پر لاہور سے میلے میں حصہ لینے کے لیے آئے تھے اور انھوں نے تقریباً ہر اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان میں سیاسی کارٹونوں کے بارے میں اجلاس میں معروف کارٹونسٹ فوزیہ من اللہ نے کئی دلچسپ کارٹون دکھائے۔ اس کارٹون میں آج کے ماحول کا عکاس ایک نیا قاعدہ دکھایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں سیاسی کارٹونوں کے بارے میں اجلاس میں معروف کارٹونسٹ فوزیہ من اللہ نے کئی دلچسپ کارٹون دکھائے۔ اس کارٹون میں آج کے ماحول کا عکاس ایک نیا قاعدہ دکھایا گیا ہے۔
 فوزیہ من اللہ کا ایک کارٹون جس کے عنوان کا اردو ترجمہ ہے، ’شہنشاہ نے کپڑے نہیں پہن رکھے۔‘ یہ کارٹون نیپال کے ایک رسالے کے سرورق پر شائع ہوا۔
،تصویر کا کیپشن فوزیہ من اللہ کا ایک کارٹون جس کے عنوان کا اردو ترجمہ ہے، ’شہنشاہ نے کپڑے نہیں پہن رکھے۔‘ یہ کارٹون نیپال کے ایک رسالے کے سرورق پر شائع ہوا۔
صحافی اور سماجی کارکن جگنو محسن (دائیں) نے بے نظیر بھٹو کے بارے میں انھی کے انداز میں سنایا جس سے تمام ہال زعفران زار ہو گیا۔
،تصویر کا کیپشنصحافی اور سماجی کارکن جگنو محسن (دائیں) نے بے نظیر بھٹو کے بارے میں انھی کے انداز میں سنایا جس سے تمام ہال زعفران زار ہو گیا۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اردو کی نامور افسانہ نگار نیلوفر اقبال اپنا افسانہ ’کرسٹل ہاؤس‘ سناتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اردو کی نامور افسانہ نگار نیلوفر اقبال اپنا افسانہ ’کرسٹل ہاؤس‘ سناتے ہوئے۔
مشہور ماہرِ لسانیات ڈاکٹر طارق رحمٰن اپنی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنمشہور ماہرِ لسانیات ڈاکٹر طارق رحمٰن اپنی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے۔