پہلا سیمی فائنل تصاویر میں

دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کو سری لنکا نے شکست دے دی

سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئی۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئی۔
بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں شروع کیا اور پہلے ہی اوور میں 17 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں شروع کیا اور پہلے ہی اوور میں 17 رنز بنائے۔
تیسرا اوور ملنگا کرانے آئے اور ان کی ایک گیند گیل کے بلے کا کنارہ لیتے ہوئے وکٹوں میں چلی گئی۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا سکور 25 رنز تھا۔
،تصویر کا کیپشنتیسرا اوور ملنگا کرانے آئے اور ان کی ایک گیند گیل کے بلے کا کنارہ لیتے ہوئے وکٹوں میں چلی گئی۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا سکور 25 رنز تھا۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 14 ویں اوور میں تیز بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا۔اس وقت ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر 80 رنز بنائے تھے۔
ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ویسٹ انڈیز کو 13.5 اوورز میں 107 رنز بنانے چاہیے تھے اس طرح وہ اس وقت کی پوزیشن میں 27 رنز پیچھے تھی۔
،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی اننگز کے 14 ویں اوور میں تیز بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا۔اس وقت ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر 80 رنز بنائے تھے۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ویسٹ انڈیز کو 13.5 اوورز میں 107 رنز بنانے چاہیے تھے اس طرح وہ اس وقت کی پوزیشن میں 27 رنز پیچھے تھی۔
اس سے پہلے سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور چھ وکٹ کے 160 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور چھ وکٹ کے 160 رنز بنائے۔
سری لنکا کے بلے بازوں نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ابتدائی چار اوور میں 41 رنز تو بنا لیے لیکن اس کوشش میں اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے بلے بازوں نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ابتدائی چار اوور میں 41 رنز تو بنا لیے لیکن اس کوشش میں اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد 100 رنز تک پہنچتے پہنچتے سری لنکا کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔
،تصویر کا کیپشناس کے بعد 100 رنز تک پہنچتے پہنچتے سری لنکا کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔
دلشان جو ایک اچھی اور محتاط اننگز کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے وہ بھی رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 48 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشندلشان جو ایک اچھی اور محتاط اننگز کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے وہ بھی رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 48 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز پاکستان کو ہرا کر اس مرحلے تک پہنچا۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز پاکستان کو ہرا کر اس مرحلے تک پہنچا۔
لستھ مالنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جارحانہ آغاز کے بعد اس کی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑاگئی لیکن تھری مانے اور میتھیوز کی عمدہ بیٹنگ سکور کو 160 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ تک لے آئی۔
،تصویر کا کیپشنلستھ مالنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جارحانہ آغاز کے بعد اس کی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑاگئی لیکن تھری مانے اور میتھیوز کی عمدہ بیٹنگ سکور کو 160 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ تک لے آئی۔