افغان صدارتی انتخابات کے مہم میں خواتین کی بھرپور شرکت

افغانستان میں پانچ اپریل کو صدارتی صوبائی کونسل کے انتخابات ہو رہے ہیں۔اس دوران انتخابی مہم میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

افغانستان میں پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں نائب صدارت کی امیدوار حبیبہ سرابی صوبہ ہرات میں ایک جلسے کے دوران اپنے صدارتی امیدوار زلمے رسول کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں نائب صدارت کی امیدوار حبیبہ سرابی صوبہ ہرات میں ایک جلسے کے دوران اپنے صدارتی امیدوار زلمے رسول کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں۔
کابل میں ایک جلسے کے دوران خواتین سیاسی کارکنان اپنے صدارتی امیدوار اشرف غنی کے حق میں نعرے بازی کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکابل میں ایک جلسے کے دوران خواتین سیاسی کارکنان اپنے صدارتی امیدوار اشرف غنی کے حق میں نعرے بازی کر رہی ہیں۔
سابق افغان جہادی کمانڈر اور صدارتی انتخابات میں امیدوار عبدالرسول سیاف کے جلال آباد میں ہونے والے ایک جلسے کے دوران ان کی حامی خواتین جمع ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسابق افغان جہادی کمانڈر اور صدارتی انتخابات میں امیدوار عبدالرسول سیاف کے جلال آباد میں ہونے والے ایک جلسے کے دوران ان کی حامی خواتین جمع ہیں۔
کابل میں خواتین آنے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ کے اندراج کے لیے جمع ہیں جہاں ایک بچہ اپنی ماں کے برقعے میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکابل میں خواتین آنے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ کے اندراج کے لیے جمع ہیں جہاں ایک بچہ اپنی ماں کے برقعے میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔
افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک انتخابی جلوس کےدوران ایک خاتون نے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی تصویر اپنے سکارف پر لگائی ہے۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک انتخابی جلوس کےدوران ایک خاتون نے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی تصویر اپنے سکارف پر لگائی ہے۔
صوبہ بامیان میں افغان صدارتی انتخابات میں امیداور زلمی رسول کے ایک انتخابی جلسے کے دوران خواتین اور مرد علیحدہ علیحدہ کھڑے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ بامیان میں افغان صدارتی انتخابات میں امیداور زلمی رسول کے ایک انتخابی جلسے کے دوران خواتین اور مرد علیحدہ علیحدہ کھڑے ہیں۔
صدارتی انتخابات میں امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامی خواتین ان کے انتخابی مہم کے دوران ان کے ساتھ تصویر بنا رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنصدارتی انتخابات میں امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامی خواتین ان کے انتخابی مہم کے دوران ان کے ساتھ تصویر بنا رہی ہیں۔
صدارتی امیدوار اشرف غنی کے حامی دو خواتین جلال آباد میں انتخابی مہم کے دوران خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنصدارتی امیدوار اشرف غنی کے حامی دو خواتین جلال آباد میں انتخابی مہم کے دوران خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔