،تصویر کا کیپشنلندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم اٹلی کی فیشن کی صنعت میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کے بارے میں ایک نمائش ہونے والی ہے۔
،تصویر کا کیپشناٹلی کے فلورینس شہر میں 1950 میں سیالا بيئنكا ' فیشن شو نے اٹلی کے فیشن کو دنیا میں معترف کرایا تھا۔ لندن کی نمائش میں دوسری جنگ عظیم سے اب تک اطالوی فیشن میں آنے والی تبدیلیوں کو پیش کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1950 اور 1960 کی دہائی کے دوران کئی ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ اٹلی میں ہوئی۔ اس کا وہاں کے فیشن پر بہت اثر پڑا۔ یہاں الیزابیتھ ٹیلر بلگاري کے زیورات میں نظر آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں اٹلی کے نمائندہ فیشن ہاؤسز کے تقریبا 100 ڈیزائنوں کو شامل کیا جائے گا۔ ان میں پوچّي ویلنٹینو ، جارجيو ارمانی، فندي اور پراڈا وغیرہ فیشن ہاؤسز شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں مردوں اور خواتین دونوں کے لیے تیار کی جانے والی ڈیزائن کی ٹیکنالوجی، میٹيريل اور مہارت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشناطالوی کمپنیاں ٹیکسٹائل سے وابستہ تکنیک و تحقیق میں کافی سرمایہ کاری کرتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناٹلی دنیا کے سب سے زیادہ پر کشش ٹیکسٹائل بنانے والے ممالک میں ایک ہے۔ اٹلی کے کپڑوں کی خصوصیت اس کی بنائی، رنگ، کپڑوں کی تراش اور مخصوص قسم کی سلائی میں پنہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس دوران پیش کش کے علاوہ ورکشاپ، مذاکرات اور فیشن کی دنیا کے سابق ماہرین سے ملاقات کے سلسلے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ان فیشن ماہروں میں انجیلا مسوني اور ڈیزائنر جيامبتستا ویلّي اور رابرٹو كیویلي شامل ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنگلیمر آف اٹلی فیشن نام کی یہ نمائش پانچ اپریل سے 27 جولائی 2014 تک لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں جاری رہے گي۔