ادبی میلے میں مقابلۂ مصوری

    • مصنف, نخبت ملک
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور

لاہور میں جاری ادبی میلے میں منعقدہ مصوری کے مقابلے کی تصاویر

لاہور میں جاری سالانہ ادبی میلے میں ابھرتے ہوئے مصوروں کی تلاش کے لیے مصوری کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنلاہور میں جاری سالانہ ادبی میلے میں ابھرتے ہوئے مصوروں کی تلاش کے لیے مصوری کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
مقابلے کے اصولوں میں سے ایک وقت کی قید اور دوسرا کچھ موضوعات رکھے گئے تھے جنہیں ان ابھرتے ہوئے فنکاروں نے اپنی مرضی سے چنا اور مصوری کی۔
،تصویر کا کیپشنمقابلے کے اصولوں میں سے ایک وقت کی قید اور دوسرا کچھ موضوعات رکھے گئے تھے جنہیں ان ابھرتے ہوئے فنکاروں نے اپنی مرضی سے چنا اور مصوری کی۔
عزت و احترام اور جدت کے موضوعات میں لوگوں نے زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا۔
،تصویر کا کیپشنعزت و احترام اور جدت کے موضوعات میں لوگوں نے زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کا اہتمام کرتے ہوئے اس بات کو ملحوظ خاطر کھا گیا ہے کہ محض نوجوانوں کے لیے یہ مقابلہ مخصوص نہ کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ مقابلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنمنتظمین کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کا اہتمام کرتے ہوئے اس بات کو ملحوظ خاطر کھا گیا ہے کہ محض نوجوانوں کے لیے یہ مقابلہ مخصوص نہ کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ مقابلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس مقابلے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوئی اور رنگوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوئی اور رنگوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
یہ مقابلہ میں جیتنے والے کا کام ایک کتاب میں شائع کیا جائے گا۔ بک آف انسپریشن نامی یہ کتاب شاعری ، مصوری، عکس بندی، افسانہ نگاری پر مشتمل ہو گی جس میں سو فنکاروں کا کام شائع ہوگا۔ اور اس کتاب کی طباعت و اشاعت مقابلے کے سپانسر نجی بینک کی جانب سے ہی کی جائے گی۔
،تصویر کا کیپشنیہ مقابلہ میں جیتنے والے کا کام ایک کتاب میں شائع کیا جائے گا۔ بک آف انسپریشن نامی یہ کتاب شاعری ، مصوری، عکس بندی، افسانہ نگاری پر مشتمل ہو گی جس میں سو فنکاروں کا کام شائع ہوگا۔ اور اس کتاب کی طباعت و اشاعت مقابلے کے سپانسر نجی بینک کی جانب سے ہی کی جائے گی۔
مقابلے میں حصہ لینے والوں کا خیال ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں کسی بھی معاشرتی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمقابلے میں حصہ لینے والوں کا خیال ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں کسی بھی معاشرتی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
فن پاروں میں معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹتی شدت پسندی، آزادی اظہار کی کمی، عدم تحفظ کا احساس اور بحیثیت قوم اندرونی انتشار سے متاثر ہونے کی کیفیت عیاں تھی۔
،تصویر کا کیپشنفن پاروں میں معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹتی شدت پسندی، آزادی اظہار کی کمی، عدم تحفظ کا احساس اور بحیثیت قوم اندرونی انتشار سے متاثر ہونے کی کیفیت عیاں تھی۔