موہن داس کرم چند گاندھی کو 30 جنوری سنہ 1948 میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کے سفر پر ایک نظر۔
،تصویر کا کیپشن30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی 66 ویں برسی ہے۔ اس موقع پر بی بی سی کے قارئین کے لیے بعض نایاب تصویریں پیش ہیں۔ اس تصویر میں ان کے والد كرم چند گاندھی اور ماں پتلی بائی نظر آ رہے ہیں۔ ( تمام تصاویر: سپریا سوگلے، بی بی سی ڈاٹ کام، بشکریہ گاندھی فلم فاؤنڈیشن)
،تصویر کا کیپشن(بائیں ) ایام طفلی میں مہاتما گاندھی اور ( دائیں) عنفوان شباب میں موہن داس كرم چند گاندھی عرف مہاتما گاندھی۔
،تصویر کا کیپشنیہ دونوں تصاویر سنہ 1880 کی دہائی کی ہیں جب مہاتما گاندھی وکالت کی تعلیم کے لیے پہلے لندن اور پھر وکالت کرنے کے لیے جنوبی افریقہ گئے۔
،تصویر کا کیپشنان دونوں تصاویر میں مہاتما گاندھی اپنی بیوی کستوربا گاندھی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن(بائیں ) اپنے مداحوں کے ساتھ مہاتما گاندھی۔ ( دائیں) ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہاتما گاندھی۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1930 کے ڈانڈی مارچ کے دوران مہاتما گاندھی۔
،تصویر کا کیپشنان دونوں تصاویر میں ٹرین میں سفر کے دوران اپنے عقیدت مندوں سے بات کرتے ہوئے۔ گاندھی جی ہمیشہ ٹرین کے تیسرے درجے میں سفر کیا کرتے تھے۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں مہاتما گاندھی کے ساتھ جواہر لال نہرو نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمہاتما گاندھی پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے ساتھ۔
،تصویر کا کیپشنکانگریس اجلاس کے دوران سبھاش بوس مہاتما گاندھی سے مشورہ کرتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشناپنی مداحوں آبھا اور منو کے ساتھ مہاتما گاندھی۔
،تصویر کا کیپشنمہاتما گاندھی کو چرخے سےخاصا لگاؤ تھا۔ اور وہ چرخے کے کاتے ہوئے سوت کا بنا کپڑا ہی پہننا پسند کرتے تھے۔
،تصویر کا کیپشنصبح سیر کے وقت ایک بچے کے ساتھ۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1930 کی دہائی میں برطانیہ سفر کے دوران جہاں وہ گول میز کانفرنس میں حصہ لینےگئے تھے۔
،تصویر کا کیپشن30 جنوری 1948 کو ناتھو رام گوڈسے نے موہن داس گاندھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ تصویر ان کے آخری سفر کی ہے۔ ( دائیں) مہاتما گاندھی کا جسدخاکی۔