ممبئی میں ونٹیج کار شو، اور ستارے اپنی فلموں کی تشہیر میں مصروف
،تصویر کا کیپشنممبئی میں 26 جنوری کو ونٹیج کاروں کی نمائش ہوئی جن میں بیٹھ کر بالی وڈ ستاروں نے بھارت کا 65 واں یومِ جمہوریہ منایا۔ تصویر میں سشمیتا سین نظر آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنونٹیج کاروں کی یہ ریلی میرین ڈرائیو پر نکالی گئی، جس میں پریتی زنٹا نے بھی حصہ لیا۔
،تصویر کا کیپشناداکار رنبیر کپور نے بھی پرانی کاروں کی اس نمائش میں حصہ لیا اور وہاں موجود لوگوں کو سلامی دی۔
،تصویر کا کیپشناداکار سلمان خان اور پرينیتی چوپڑہ ایک موٹر سائیکل پروموشن کے موقعے پر ساتھ نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنسلمان خان کی فلم ’جے ہو‘ جمعے کو ریلیز ہو چکی ہے، وہیں پرينیتی چوپڑہ کی فلم ’ہنسی تو پھنسی‘ فروری میں ریلیز ہونے والی ہے۔ دونوں ہی اپنی اپنی فلموں کے پروموشن کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفلم ’جے ہو‘ کے ایک تشہیری پروگرام میں فلم کی اداکارہ ڈیزی شاہ۔ ’جے ہو‘ کو امید کے مطابق کامیابی نہیں ملی ہے۔