منڈیلا کے آبادئی شہر میں ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں
،تصویر کا کیپشننیلسن منڈیلا کو ان کے آبائی قصبے کونو میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکونو میں ان کی تدفین سے قبل منعقدہ تقریب کے بعد قومی پرچم میں لپٹے ہوئے نیلسن منڈیلا کے تابوت کو فوجی جوان خصوصی شامیانے سے پہاڑی پر واقع قبرستان لے گئے جہاں انہیں دفن کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنمنڈیلا کے خاندان والوں نے انھیں روایتی ژوہا انداز میں دفن کرنے اور اس موقع پر چند سو افراد کی موجودگی کی درخواست کی تھی۔
،تصویر کا کیپشننیلسن منڈیلا پانچ دسمبر کو 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے اور ان کی یاد میں تقریبات دس دن سے جاری تھیں۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر جیکب زوما نے کہا کہ جنوبی افریقی عوام کو منڈیلا کی روایات کو آگے بڑھانا ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنتدفین کے موقع پر منڈیلا کی بیوہ گراسا مشیل بھی موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشنکونو میں ان کی تدفین سے قبل منعقدہ تقریب میں اہم غیر ملکی شخصیات سمیت تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد شریک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنتھیمبو برادری نیلسن منڈیلا کے لیے ایک روایتی ژوہا تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی زندگی کے بارے میں نغمے اور نظمیں شامل تھیں۔
،تصویر کا کیپشنایک پادری منڈیلا کے گھر کی جانب رخ کر کے دعا کر رہا ہے۔ ان کے خاندان کے افراد اور قبیلے کے بہت سے اراکین گذشتہ شب عبادت میں مصروف رہے اور روایتی انداز میں ان کی زندگی کے اہم واقعات کے بارے میں تعریفی گیت گاتے رہے۔
،تصویر کا کیپشندیگر مہمانوں کے ہمراہ اوپرا وِنفری، ان کے شوہر سٹیڈمین گریہم اور برطانوی کاروباری شخصیت رچرڈ برینسن بھی تقریب میں شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنکونو میں مقامی افراد کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ اس عظیم رہنما کو عقیدت پیش کرنے کے لیے تابوت کے لیے تعین شدہ راستے کی دونوں جانب جمع ہو جائیں۔