برلسکونی کا عروج و زوال

سابق اطالوی وزیراعظم کو سینیٹ سے نکال باہر کیا گیا ہے۔

سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی اطالوی سیاست میں 1994 میں سامنے آئے جب انھوں نے 57 سال کی عمر میں ’فورزا اٹالیا‘ نامی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنسابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی اطالوی سیاست میں 1994 میں سامنے آئے جب انھوں نے 57 سال کی عمر میں ’فورزا اٹالیا‘ نامی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
اسی سال دسمبر میں ان کی حکومت ختم ہو گئی اور اٹلی میں مختصر مدت کی حکومتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باوجود ان کی حکومت 2001 میں دوبارہ انتخاب جیت کر سب سے زیادہ عرصے تک برسرِ اقتدار رہنے والی حکومت بن گئی۔ اس تصویر میں وہ آنجہانی پوپ جان پال کو تحفہ پیش کر رہے ہیں
،تصویر کا کیپشناسی سال دسمبر میں ان کی حکومت ختم ہو گئی اور اٹلی میں مختصر مدت کی حکومتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باوجود ان کی حکومت 2001 میں دوبارہ انتخاب جیت کر سب سے زیادہ عرصے تک برسرِ اقتدار رہنے والی حکومت بن گئی۔ اس تصویر میں وہ آنجہانی پوپ جان پال کو تحفہ پیش کر رہے ہیں
برلسکونی نے اپنی خارجہ پالیسی میں روس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی راہ اپنا کر مغرب میں سب کو حیران کر دیا تھا۔ یہاں وہ 2003 میں روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرلسکونی نے اپنی خارجہ پالیسی میں روس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی راہ اپنا کر مغرب میں سب کو حیران کر دیا تھا۔ یہاں وہ 2003 میں روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں۔
برلسکونی ڈھلتی عمر سے مقابلہ کرتے آئے ہیں جیسا کہ 2004 کی اس تصویر میں انہوں نے نئے لگوائے گئے بالوں کو چھپانے کے لیے بندانہ پہنا ہوا ہے۔ ان کے اس اقدام پر اٹلی اور بیرونی ممالک میں ان کا بہت مذاق اڑایا گیا۔ وہ اس سال بہت کم ووٹوں سے انتخاب بھی ہار گئے۔
،تصویر کا کیپشنبرلسکونی ڈھلتی عمر سے مقابلہ کرتے آئے ہیں جیسا کہ 2004 کی اس تصویر میں انہوں نے نئے لگوائے گئے بالوں کو چھپانے کے لیے بندانہ پہنا ہوا ہے۔ ان کے اس اقدام پر اٹلی اور بیرونی ممالک میں ان کا بہت مذاق اڑایا گیا۔ وہ اس سال بہت کم ووٹوں سے انتخاب بھی ہار گئے۔
2008 میں وہ ’پیپل آف فریڈم‘ جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخاب تو جیت گئے مگر ان کی کاروباری اور ذاتی زندگی تنازعات کی زد میں آگئی جس میں ان کے دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات پر ان کے اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے بڑھنے کی افواہیں گرم ہو گئیں۔
،تصویر کا کیپشن2008 میں وہ ’پیپل آف فریڈم‘ جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخاب تو جیت گئے مگر ان کی کاروباری اور ذاتی زندگی تنازعات کی زد میں آگئی جس میں ان کے دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات پر ان کے اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے بڑھنے کی افواہیں گرم ہو گئیں۔
کم سن ماڈل نومی لیٹیزیا کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ان کی اہلیہ 2009 میں انھیں چھوڑ کر چلی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنکم سن ماڈل نومی لیٹیزیا کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ان کی اہلیہ 2009 میں انھیں چھوڑ کر چلی گئیں۔
2008 میں ان کے نئے سکینڈل سامنے آئے جو کہ ان کی حسِ مزاح کی وجہ سے تھے۔ انھوں نے صدر اوباما سے ان کے رنگ کی وجہ سے مذاق کیا اور اس ملاقات میں امریکی خاتونِ اول نے انہیں ذرا فاصلے سے ہی سلام کیا۔
،تصویر کا کیپشن2008 میں ان کے نئے سکینڈل سامنے آئے جو کہ ان کی حسِ مزاح کی وجہ سے تھے۔ انھوں نے صدر اوباما سے ان کے رنگ کی وجہ سے مذاق کیا اور اس ملاقات میں امریکی خاتونِ اول نے انہیں ذرا فاصلے سے ہی سلام کیا۔
یورپی سربراہوں کی کانفرنسوں میں ان کے طرز عمل سے کئی آنکھیں ان کی جانب اٹھیں جیسا کہ اس تصویر میں سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی سے بات کر رہے ہیں جبکہ ان کے ملک میں قرضوں کا بحران سر اٹھا رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنیورپی سربراہوں کی کانفرنسوں میں ان کے طرز عمل سے کئی آنکھیں ان کی جانب اٹھیں جیسا کہ اس تصویر میں سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی سے بات کر رہے ہیں جبکہ ان کے ملک میں قرضوں کا بحران سر اٹھا رہا تھا۔
دسمبر 2009 میں اطالوی شہر میلان میں ایک شخص نے ایک چھوٹا مجسمہ اٹھا کر ان پر حملہ کر دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشندسمبر 2009 میں اطالوی شہر میلان میں ایک شخص نے ایک چھوٹا مجسمہ اٹھا کر ان پر حملہ کر دیا تھا۔
2010 میں جہاں ان کی جماعت کی اکثریت کم ہو گئی وہیں ایک کم سن بیلی ڈانسر کے ساتھ ان کے تعلقات اور جنسی نوعیت کی پارٹیوں میں شرکت تنازعے کا سبب بنی جس پر انھیں بعد میں ایک کم سن جسم فروش کو پیسے دینے اور اپنے عہدے کی طاقت کے غلط استعمال کے الزام میں سزا سنائی گئی۔
،تصویر کا کیپشن2010 میں جہاں ان کی جماعت کی اکثریت کم ہو گئی وہیں ایک کم سن بیلی ڈانسر کے ساتھ ان کے تعلقات اور جنسی نوعیت کی پارٹیوں میں شرکت تنازعے کا سبب بنی جس پر انھیں بعد میں ایک کم سن جسم فروش کو پیسے دینے اور اپنے عہدے کی طاقت کے غلط استعمال کے الزام میں سزا سنائی گئی۔
نومبر 2011 میں انہوں نے اٹلی کے مالی حالات کے پیشِ نظر پارلیمان میں اکثریت کم ہونے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
،تصویر کا کیپشننومبر 2011 میں انہوں نے اٹلی کے مالی حالات کے پیشِ نظر پارلیمان میں اکثریت کم ہونے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔