ڈرون حملوں کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا: تصاویر

امریکی ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کا پشاور میں دھرنا

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے افغانستان میں موجود غیرملکی افواج کی رسد روکنے کے لیے پشاور کی رنگ روڈ پر دھرنے کے موقع پر جماعت کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کی بندش کی امریکی یقین دہانی تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے افغانستان میں موجود غیرملکی افواج کی رسد روکنے کے لیے پشاور کی رنگ روڈ پر دھرنے کے موقع پر جماعت کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کی بندش کی امریکی یقین دہانی تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔
اس دھرنے میں تحریکِ انصاف کے علاوہ دیگر جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس دھرنے میں تحریکِ انصاف کے علاوہ دیگر جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔
رنگ روڑ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکہ پر دباؤ ڈالیں گے کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے اس وقت تک خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والے احتجاج پورے ملک میں شروع ہو گا۔
،تصویر کا کیپشنرنگ روڑ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکہ پر دباؤ ڈالیں گے کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے اس وقت تک خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والے احتجاج پورے ملک میں شروع ہو گا۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اور اتحادی صوبے سے نیٹو سپلائی نہیں جانے دیں گے لیکن صوبے کی حکومت بھی نیٹو سپلائی روکنے پر غور کرے۔
،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اور اتحادی صوبے سے نیٹو سپلائی نہیں جانے دیں گے لیکن صوبے کی حکومت بھی نیٹو سپلائی روکنے پر غور کرے۔
عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں پر مذمتوں سے کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔ تحریک انصاف کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے نیٹو سپلائی بند رہے گی اور اس فیصلے پر صوبے میں اتحادی جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کی حمایت بھی حاصل ہے۔
،تصویر کا کیپشنعمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں پر مذمتوں سے کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔ تحریک انصاف کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے نیٹو سپلائی بند رہے گی اور اس فیصلے پر صوبے میں اتحادی جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کی حمایت بھی حاصل ہے۔