وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز

سنہ دو ہزار تیرہ کے وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز کے فاتح

سنہ دو ہزار تیرہ کے وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز کے مجموعی طور پر فاتح گریگڈو ٹوئاٹ ہیں جنہیں ان کی اس تصویر کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسی تصویر بنانا چاہتا تھا جس میں ہاتھیوں کی اس مخصوص توانائی کو تصویر بند کیا جا سکے۔ یہ تصویر اس کے قریب ترین ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنسنہ دو ہزار تیرہ کے وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز کے مجموعی طور پر فاتح گریگڈو ٹوئاٹ ہیں جنہیں ان کی اس تصویر کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسی تصویر بنانا چاہتا تھا جس میں ہاتھیوں کی اس مخصوص توانائی کو تصویر بند کیا جا سکے۔ یہ تصویر اس کے قریب ترین ہے۔‘
بھارت سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ اودیان راؤ پوار جونیئر زمرے میں مگر مچھوں کی اس تصویر کے لیے مجموعی طور پر فاتح رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں انہیں غراتا ہوا سن سکتا تھا۔ اور جلد ہی ایک بہت بڑی مادہ مگر مچھ کنارے کے قریب نمودار ہوئی اور بہت سارے چھوٹے مگر مچھ تیر کر اس کے پاس آئے اور اس کے سر پر چڑھ گئے۔ شاید وہ اس طرح محفوظ محسوس کر رہے تھے۔ ‘
،تصویر کا کیپشنبھارت سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ اودیان راؤ پوار جونیئر زمرے میں مگر مچھوں کی اس تصویر کے لیے مجموعی طور پر فاتح رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں انہیں غراتا ہوا سن سکتا تھا۔ اور جلد ہی ایک بہت بڑی مادہ مگر مچھ کنارے کے قریب نمودار ہوئی اور بہت سارے چھوٹے مگر مچھ تیر کر اس کے پاس آئے اور اس کے سر پر چڑھ گئے۔ شاید وہ اس طرح محفوظ محسوس کر رہے تھے۔ ‘
ڈیانا ریبمین نے روانڈا کے آتش فشاں نیشنل پارک میں گوریلا کے جڑواں بچوں کو تصویر بند کیا۔ ریبمین کو ان پہاڑی گوریلاؤں کی تصویر کھینچنے کے لیے صرف ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنڈیانا ریبمین نے روانڈا کے آتش فشاں نیشنل پارک میں گوریلا کے جڑواں بچوں کو تصویر بند کیا۔ ریبمین کو ان پہاڑی گوریلاؤں کی تصویر کھینچنے کے لیے صرف ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر توشیجی فوکودا روس میں بیس سال سے زیادہ عرصے سے جنگلی حیات کی فوٹوگرافی کر رہے ہیں۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ روس میں لزوسکی نیچر ریزرو میں سائبریائی چیتے کے قدموں کے نشان دیکھے گئے ہیں تو وہ ان کی تصویر لینے نکل پڑے۔
،تصویر کا کیپشنجاپان سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر توشیجی فوکودا روس میں بیس سال سے زیادہ عرصے سے جنگلی حیات کی فوٹوگرافی کر رہے ہیں۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ روس میں لزوسکی نیچر ریزرو میں سائبریائی چیتے کے قدموں کے نشان دیکھے گئے ہیں تو وہ ان کی تصویر لینے نکل پڑے۔
آئسک پریٹوریئس نے پرندوں کے طرز عمل کے زمرے میں ایوارڈ جیتا
،تصویر کا کیپشنآئسک پریٹوریئس نے پرندوں کے طرز عمل کے زمرے میں ایوارڈ جیتا
میکسیکو کے الیجیندرو پریٹو کو اس منظر کو تصویر بند کرنے پر سراہا گیا جس میں کوسٹا ریکا کے کورکوواڈو نیشنل پارک میں مگرمچھ ایک کچھوے کو کھا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیکسیکو کے الیجیندرو پریٹو کو اس منظر کو تصویر بند کرنے پر سراہا گیا جس میں کوسٹا ریکا کے کورکوواڈو نیشنل پارک میں مگرمچھ ایک کچھوے کو کھا رہا ہے۔
آئر لینڈ کے پیٹر دیلانی نے گدھوں کو ایک مردہ جانور کے گوشت پر لڑتے تصویر بند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دوپہر کا وقت تھا اور شدید گرمی تھی۔ وہاں کسی مردہ جانور کی بدبو تھی اور بہت ساری مکھیاں۔ گدہ ایک دوسرے پر برتری لے جانے کے لیے مقابلہ کر رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشنآئر لینڈ کے پیٹر دیلانی نے گدھوں کو ایک مردہ جانور کے گوشت پر لڑتے تصویر بند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دوپہر کا وقت تھا اور شدید گرمی تھی۔ وہاں کسی مردہ جانور کی بدبو تھی اور بہت ساری مکھیاں۔ گدہ ایک دوسرے پر برتری لے جانے کے لیے مقابلہ کر رہے تھے۔
اینڈریو والمزلے نے اس تصویر کے لیے میملز کے طرز عمل کے زمرے میں دوسرا انعام جیتا۔
،تصویر کا کیپشناینڈریو والمزلے نے اس تصویر کے لیے میملز کے طرز عمل کے زمرے میں دوسرا انعام جیتا۔
کرس ایڈلٹ نے جب اس پہاڑی کوے کو دیکھا تو انہیں لگا کہ جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے نکلیں گے تو یہ آڑ جائے گا اس لیے انہوں نے فوراً اپنا کیمرہ نکال کر یہ تصویر کھینچی۔ بعض قارئین کے لیے اگلی تصویر اضطراب کا باعث ہو سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکرس ایڈلٹ نے جب اس پہاڑی کوے کو دیکھا تو انہیں لگا کہ جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے نکلیں گے تو یہ آڑ جائے گا اس لیے انہوں نے فوراً اپنا کیمرہ نکال کر یہ تصویر کھینچی۔ بعض قارئین کے لیے اگلی تصویر اضطراب کا باعث ہو سکتی ہے۔
برینٹ سٹرٹن کو اس تصویر کے لیے دی وائلڈ لائف فوٹو جرنلسٹ کا ایوارڈ جیتا۔ یہ تصویر انہوں نے کینیا کے ایمبوسلی نیشل پارک میں کھینچی۔ ایک خفیہ رینجر نے صبح سویرے ایک ہاتھی کی ہلاکت پر اس کے دانت نکال دیے۔ اس ہاتھی کو نیزے سے ہلاک کیا گیا تھا جبکہ اکثر گولی مار کر ان کا شکار کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرینٹ سٹرٹن کو اس تصویر کے لیے دی وائلڈ لائف فوٹو جرنلسٹ کا ایوارڈ جیتا۔ یہ تصویر انہوں نے کینیا کے ایمبوسلی نیشل پارک میں کھینچی۔ ایک خفیہ رینجر نے صبح سویرے ایک ہاتھی کی ہلاکت پر اس کے دانت نکال دیے۔ اس ہاتھی کو نیزے سے ہلاک کیا گیا تھا جبکہ اکثر گولی مار کر ان کا شکار کیا جاتا ہے۔