’چھوٹے تاج محل‘ کی بحالی کا کام مکمل

مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرے کی بحالی کے بعد دوبارہ رونمائی۔

بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے بدھ کو سولہویں صدی عیسوی میں تعمیر کیے جانے والے مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرے کی بحالی کے چھ سالہ منصوبے کی تکمیل پر اس کی دوبارہ رونمائی کی
،تصویر کا کیپشنبھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے بدھ کو سولہویں صدی عیسوی میں تعمیر کیے جانے والے مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرے کی بحالی کے چھ سالہ منصوبے کی تکمیل پر اس کی دوبارہ رونمائی کی
یہ مقبرہ مغل بادشاہ ہمایوں کی موت کے چھ سال بعد سنہ 1565 میں تعمیر کیا گیا تھا
،تصویر کا کیپشنیہ مقبرہ مغل بادشاہ ہمایوں کی موت کے چھ سال بعد سنہ 1565 میں تعمیر کیا گیا تھا
اس مقبرے کی بحالی کا کام آغا خان ٹرسٹ اور بھارت کے آرکیولوجیکل سروے نے مشترکہ طور پر کیا
،تصویر کا کیپشناس مقبرے کی بحالی کا کام آغا خان ٹرسٹ اور بھارت کے آرکیولوجیکل سروے نے مشترکہ طور پر کیا
بحالی کے لیے ازبکستان سے خاص طور پر ماہرین کو بلایا گیا تھا
،تصویر کا کیپشنبحالی کے لیے ازبکستان سے خاص طور پر ماہرین کو بلایا گیا تھا
بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ماہرین کے زیرِ نگرانی ’چھ سال میں مقبرے کے ایک ایک پتھر کا معائنہ کیا گیا اور بیسویں صدی میں ان پر غلط طریقے سے لگائے گئے پلاسٹر کو اتارا گیا‘۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ماہرین کے زیرِ نگرانی ’چھ سال میں مقبرے کے ایک ایک پتھر کا معائنہ کیا گیا اور بیسویں صدی میں ان پر غلط طریقے سے لگائے گئے پلاسٹر کو اتارا گیا‘۔
دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ’اس مقبرے کو اس کی اصل حالت میں واپس لایا گیا ہے‘
،تصویر کا کیپشندی اکنامک ٹائمز کے مطابق ’اس مقبرے کو اس کی اصل حالت میں واپس لایا گیا ہے‘
اس مقبرے کو ایرانی ڈیزائنر مرزا غیاث نے ڈیزائن کیا تھا
،تصویر کا کیپشناس مقبرے کو ایرانی ڈیزائنر مرزا غیاث نے ڈیزائن کیا تھا
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہمایوں کے مقبرے کی بحالی کے کام کے لیے پندرہ سو مزدوروں نے کام کیا
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہمایوں کے مقبرے کی بحالی کے کام کے لیے پندرہ سو مزدوروں نے کام کیا