،تصویر کا کیپشنسنہ 1989 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز میں سولہ سالہ سچن تندولکر سے بہت امیدیں وابستہ تھیں۔ ان کی کارکردگی کے بہت چرچے تھے کیونکہ سکول ہی میں انہوں نے مخالف ٹیم کے خلاف 326 رنز بنائے تھے۔
،تصویر کا کیپشنسچن کو ٹینس اور کار ریسنگ سے بہت لگاؤ ہے۔ وہ ومبلڈن باقاعدگی سے دیکھنے جاتے ہیں اور حال ہی میں بھارت میں کار ریسنگ کی افتتاحی تقریب میں ان کو خاص مدعو کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنسچن نے اپنی پہلی سنچری انیس سو نوے میں انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں سکور کی۔ اس کے تین سال بعد ہی بھارت میں انگلینڈ کے خلاف ایک سو پینسٹھ رنز سکور کیے۔ یہ ان کی بھارت میں پہلی سنچری تھی۔
،تصویر کا کیپشن سنہ 1998 تک سچن ایک مایہ ناز بیٹسمین بن گئے تھے۔ اور جلد ہی ان کو لٹل ماسٹر کا خطاب دیا گیا جو اس سے قبل سنیل گواسکر کو دیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنسچن نے ایک روزہ میچوں میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ انہوں نے 1999 کے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کینیا کے خلاف ایک سو چالیس رنز سکور کیے۔ ان کو ملکہ برطانیہ سے ملوایا گیا۔ لیکن بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔
،تصویر کا کیپشنسچن کو اپنی کپتانی میں کافی مشکلات پیش آئیں اور بھارت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ہار گیا۔
،تصویر کا کیپشنسچن نے اپنی شاندار کارکردگی تمام ممالک کے خلاف دکھائی ہے۔ لیکن ان کو سب سے زیادہ لطف آسٹریلیا کے خلاف آتا ہے۔ سنہ 2008 میں ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹسمین بننے پر آسٹریلوی ٹیم ان کو مبارکباد دے رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسچن کو ان کے مداح ہمیشہ گھیرے ہوتے ہیں اور وہ سچن کو بھگوان مانتے ہیں۔ بھارت میں جب بھی وہ باہر نکلتے ہیں تو ان کے مداح ان کو گھیر لیتے ہیں۔ لیکن ان کو اس صورتحال کا سامنا لندن میں نہیں کرنا پڑتا۔
،تصویر کا کیپشنسنہ دو ہزار آٹھ میں ہوئے ممبئی حملوں کے چند ہفتوں بعد انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف سچن اپنی سنچری کی خوشی منا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسنہ دو ہزار دس میں سچن نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو سو رنز سکور کیے۔ یہ ایک روزہ میچوں میں پہلی ڈبل سنچری تھی۔ اس ریکارڈ کو دسمبر دو ہزار گیارہ میں بھارتی کھلاڑی سہواگ ہی نے توڑا۔
،تصویر کا کیپشنسنہ دو ہزار گیارہ کا عالمی ورلڈ کپ بھارت نے جیتا۔ اس ورلڈ کپ میں سچن نے تقریباً پانچ سو رنز سکور کیے۔ انہوں نے اپنی ننانویں سنچری جنوبی افریقہ کے خلاف بنائی۔ بھارت نے ورلڈ کپ چھٹی کوشش میں دوبارہ جیتا۔ لیکن سچن کو اپنی سنچریوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے بہت انتظار کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنایشیا کپ کے میچ میں سچن نے اپنی سوویں سنچری بنگلہ دیش کے خلاف بنائی۔ اڑتیس سالہ سچن نے جہاں سوویں سنچری بنائی وہاں ایک روزہ میچوں میں اپنی انچاسویں سنچری بھی مکمل کی۔