لاہور میں خودکش دھماکہ، کب کیا ہوا؟
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر ہونے والے خودکش دھماکے پر بی بی سی کی لائیو کوریج۔
لائیو کوریج
حملہ آور کی شناخت ہو گئی: رانا ثنااللہ
پنجاب کے وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔
ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی، دھماکہ خودکش تھا
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تصدیق کی کہ یہ خودکش دھماکہ تھا اور اس میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دھماکہ شام چھ بج کر دس منٹ پر ہوا، اور ڈی آئی جی کے گن مین نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مال روڈ لاہور پر بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی
چیئرنگ کراس اور پنجاب اسمبلی کے آس پاس اور دھماکے کی جگہ پر بڑی تعداد میں فوج اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
لاہور دھماکے کی جگہ پر فوج تعینات
لاہور دھماکے کے بعد چیئرنگ کراس اور پنجاب اسمبلی کے سامنے کے علاقے کو فوج نے خاردار تار لگا کر بند کر دیا ہے۔
بحتاور بھٹو زرداری کا حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ پر تبصرہ
لاہور میں دھماکے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما حنا پروز بٹ نے ٹویٹ کی اور اسے پاکستان سپر لیگ سے جوڑا جس پر بختاور بھٹو زرداری نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور دھماکے کا پی ایس ایل سے کچھ لینا دینا نہیں۔ دہشت گردی سے پاکستان لہو ہے جوان اور شہری ہلاک ہو رہے ہیں اور اس کا کرکٹ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔‘
لاہور کی مال روڈ دہشت گردوں کا نشانہ: تصاویر
پاکستان میں امریکہ کے سفیر کا بیان
پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے دھماکے کی مذمت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ٹویٹس
عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر کی مذمت
عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے نیشن ایکشن پلان کی ناکامی قرار دیا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی مذمت
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی مذمت
لاہور دھماکے کے بعد فیس بُک کا سیفٹی چیک
لاہور دھماکے کے بعد فیس بُک نے اپنا سیفٹی چیک فیچر شروع کیا ہے جس کی مدد سے لاہور میں رہنے والے افراد اپنے کو محفوظ مارک کر سکتے ہیں یا ان کے دوست احباب جن سے اُن کی بات ہو چکی ہے وہ اپنے دوستوں کو محفوظ مارک کر سکتے ہیں جس سے اُن کے دوستوں کو میسیج جائے گا کہ وہ محفوظ ہیں۔

،تصویر کا ذریعہFacebook
ٹیکسی سروس کریم نے کرائے کم کر دیے
چیئرنگ کراس دھماکے کے بعد ٹیکسی سروس کریم نے لاہور میں ہجوم میں پھنسے صارفین کے لیے بھیڑ کے اوقات میں لیے جانے والے کرایے میں کمی کر دی ہے۔
بریکنگ, شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
کالعدم شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار نے لاہور میں پیر کی شام ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جماعت الاحرار کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے والے شدت پسندوں کا ایک گروپ ہے اور ماضی میں بھی شدت پسندی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
زخمیوں کو خون دینے کے لیے آصفہ زرداری کی اپیل
آصفہ زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دھماکے کا نشانہ بننے والوں کے لیے خون کا عطیہ دیں۔
بریکنگ, چیئرنگ کراس دھماکے کے عینی شاہد نے کیا دیکھا
مال روڈ پر دھاکہ نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوئی۔ آج نیوز کے ایک ملازم نے دھماکے کے وقت کی صورتحال بتائی۔
،ویڈیو کیپشنمال روڈ دھماکے کے عینی شاہد نے کیا دیکھا 
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ
پنجاب کے وزیرِ صحت سلمان رفیق نے کہا کہ اس دھماکے کے بعد شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ گنگا رام ہسپتال میں آٹھ لاشیں اور 30 زخمی لائے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میڈیکل سٹور مالکان نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہڑتال نہیں کریں گے، لیکن اس کے باوجود ہڑتال ہو گئی۔
