| | ’ہر چیز فانی ہے‘ |  |
’میری نظر میں یہ زندگی کا ایک نظام ہے، یہ نظام چلتا رہتا ہے۔ لوگ آتے ہیں اور ہر شخص کو جانا ہوتا ہے۔ ہر اچھی چیز بھی ختم ہوتی ہے، ہر چیز فانی ہے تو اس لیے۔ جبکہ اس بات کا افسوس ہے کہ میں اس بہت خوبصورت فیملی کے ساتھ کل سے اس کی کمانڈ میں نہیں رہوں گا لیکن ایک بات کی خوشی ضرور ہے مجھے کہ میں نے یہ چھیالیس سال بہت خوش اسلوبی سے گزارے اور عزت کے ساتھ گزارے۔‘ | | ’جو کچھ میں ہوں اس فوج ہی نے دیا ہے‘ |  | ’جو کچھ میں ہوں وہ اس فوج کی وجہ سے ہے کیونکہ فوج میں آیا جب میں سترہ، اٹھارہ سال کا لڑکا تھا اور اب میں ریٹائر ہو رہا ہوں جو کچھ میں ہوں اس فوج ہی نے دیا ہے۔‘ | | ’ڈیرہ بگٹی میں جہاں کوہلو ہے‘ |  | ’مجھے فخر ہے کہ میں نے اس فوج کے ساتھ جنگی لڑیں۔ دو جنگیں لڑی ہیں میں نے اس فوج کے ساتھ۔ انٹرنل سکیورٹی ڈیوٹیز خطرناک ماحول میں کی ہیں، سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں جہاں کوہلو ہے، دونوں جگہ میں ڈیوٹی کی ہے۔‘ | | ’دنیا کی بہترین فوج کو کمانڈ کیا ہے‘ |  | ’اس فوج کے ساتھ میں نے اپنے جوان اپنے ساتھی کو اپنے بازو میں دم توڑتے ہوئے دیکھا ہوا ہے۔ شہید ہوتے ہوئے دیکھا ہوا ہے۔ یہ رشتہ اس لیے میں یہ دہرانا چاہ رہا ہوں۔ یہ رشتہ تکلیف کا رشتہ، مشکلات کا دشواریوں کا جو ہوتا ہے وہ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور ہمیشہ یادوں میں تازہ رہتا ہے اور یہ رشتہ ہمیشہ زندگی بھر میرا سرمایہ رہے گا۔ میں اس فوج پر فخر کرتا ہوں اور اس فوج پر مجھے ناز ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے دنیا کی بہترین فوج کو کمانڈ کیا ہے۔‘ | | ’وہ بھٹکے ہوئے لوگ ہیں‘ |  | ’مجھے افسوس ہوتا ہے جب ایسے عناصر اس فوج کے اوپر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور اس فوج کے اوپر نکتہ چینی کرتے ہیں، وہ بھٹکے ہوئے لوگ ہیں، ان کو سمجھ نہیں ہے کہ پاکستان کی یکجہتی پاکستان کی سالمیت اور پاکستان کی ترقی میں یہ فوج کا اہم ترین کردار ہے۔‘ | | ’لیکن پھر فاٹا میں ایکشن ہو رہے ہیں‘ |  | ’مجھے معلوم ہے آج کل فوج بہت پریشر میں ہے، سیاچن کشمیر میں تو ہمیشہ ہی رہی ہے لیکن پھر فاٹا میں ایکشن ہو رہے ہیں، ادھر فوج ہے۔ پھر فرنٹیئر صوبے کے اضلاع میں کچھ وہاں بھی دہشت گردی ہو رہی ہے، ادھر فوج آگے ہے۔‘ | | ’ہم نے ٹھوکر مار کر ہٹانا ہے‘ |  | ’اس قوم کو بچانا ہے اور آگے لے کر جانا ہے۔ قوم کے آگے ترقی میں اگر کوئی رکاوٹیں ڈالتا ہے تو ان رکاوٹوں کو ہم نے ٹھوکر مار کر ہٹانا ہے اور یہ فوج ہی کر سکتی ہے اور کوئی نہیں کر سکتا تو لہٰذا اس کو ڈیوٹی سمجھ کر اس ملک کے لیے ڈیوٹی، اس قوم کے لیے ڈیوٹی سمجھ کر اس کو پورے طریقے سے ہمیں نپٹانا ہوگا اور اس چیلنج کا مقابلے کرکے اس چیلنج کو اس خطرے کو شکست دینی ہوگی اور مجھے پورا یقین ہے، اس فوج پر یقین کہ یہ ہر چیلنج کو شکست دینے کے قابل ہے اور انشاء اللہ تعالٰی شکست دے گی۔‘ | | ’بہترین حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں‘ |  |
’آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس فوج سے جب جا رہا ہوں تو اس فوج کو بہترین حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ اس فوج کو ایکوپمنٹ اور ٹریننگ وائز، کبھی یہ فوج اس حالت میں نہیں تھی جو آج ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی نہیں تھی۔ آج آپ کسی نام کو لے لیں اور آرمر انفنٹری، آرٹلری، انجینئر، ای ڈبلیو ایس تمام کو لے لیں۔ آج فوج کی حالت بہترین ہے۔ آج آپ کی پیشہ وارانہ صلاحیت ٹریننگ وائز بہترین ہے۔ مجھے اس بات کا فخر ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ بھی یہ فوج بہتر ہو جائے گی۔‘ | | ’میرے انڈر کام کیا ہوا ہے‘ |  | ’میں اس فوج کو کل سے ایسے شخص کے ہاتھ میں دے رہا ہوں یعنی جنرل کیانی جن کو میں بیس سال سے زیادہ سے جانتا ہوں۔ انہوں نے میرے انڈر کام کیا ہوا ہے۔ میں ان کا کمانڈر رہا ہوں۔ میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت جانتا ہوں۔ میں انہیں اس وقت سے جانتا ہوں جب یہ کرنل تھے کہ یہ ایک بہترین سپاہی ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ یہ فوج ان کی کمانڈ میں پہلے سے بہتر نئی بلندیوں کی طرف جائے گی۔‘ | | ’ہمیشہ آپ کے بارے میں سوچ رہا ہوگا‘ |  | ’میں نے وردی اتاری ہوگی لیکن میرا دل اور میرا دماغ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوگا۔ ہمیشہ آپ کے بارے میں سوچ رہا ہوگا آپ کی خوشیوں میں ہمیشہ شامل رہے گا۔ آپ کی ترقی میں ہمیشہ خوش ہوگا۔‘ | |  |