پاکستان میں آٹھ اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے ایک سال بعد کیا متاثرین حالات سے سمجھوتہ کر پائے ہیں؟ کتنے لوگوں نے اپنے گھر دوبارہ تعمیر کئیے اور کیا متاثرین سرکاری امداد سے مطمئن ہیں؟ اگر آپ کسی طرح زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں یا رلیف اور آباد کاری کے بارے میں جانکاری چاہتے ہیں تو اس ہفتے بی بی سی اردو سروس کےسیربین پروگرام میں ’ایرا‘ کے نائب سربراہ لفٹنٹ جنرل ندیم احمد سے خود پوچھ لیجیئے۔ وہ آپ کے سوالوں کے براہ راست جواب دینے کے لیے پروگرام میں موجود رہیں گے۔ آپ اپنا نام، پتہ، ٹیلی فون نمبر اور سوال ہمیں ای میل سے بھیجیے یا ٹیلی فون نمبر 00447786202200 پر ٹیکسٹ کیجیے۔ ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔ |