بھارت کے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ بھارتی سیاست پر کئی دہایوں سے چھائے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے سینئر رہنما ہیں، لیکن عراق میں تیل برائے خوراک پروگرام میں نٹور سنگھ پر بد عنوانی کا الزام عائد ہوا۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔ وولکر اور پاٹھک رپورٹوں کی وجہ سے کئی ہفتوں تک اخباروں کی سرخیوں میں رہے۔ بیس اگست اتوار کو سیربین کے ٹاکنگ پوانٹ پرگرام میں نٹور سنگھ ہمارے مہمان خصوصی ہونگے۔ اگر آپ ان سے سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنا نام اور فون نمبر ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ہمارے دلی اور اسلام آباد آفس کے فیکس نمبر پر اپنا نام اور فون نمبر چھوڑ سکتے ہیں۔ دلی آفس کا نمبر ہے 23355673 اور اسلام آباد آفس کا نمبر ہے2651149۔ ہم آپ سے خود رابطہ کریں گے۔ |