BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Friday, 18 June, 2004, 16:09 GMT 21:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر ویب ملاقات: براہِ راست دیکھئے
Live web cast 21-23 June from 12:00-13:00 GMT
Live web cast 21-23 June from 12:00-13:00 GMT
بی بی سی اردو ڈاٹ کام بچھڑے ہوئے کشمیریوں کے درمیان وڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کرا رہی ہے۔ سرینگر اور مظفرآباد کے درمیان ہونے والی اس وڈیو کانفرنس میں ہونے والی باتصویر بات چیت کو براہ راست بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ویب کاسٹ کیا جائے گا۔

یہ وڈیو ویب کاسٹ اکیس، بائیس اور تئیس جون کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق روزانہ گیارہ بجے سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر براہ راست نشر ہوگی۔ پاکستان میں اس وقت دو پہر کے چار بج رہے ہوں گے اور بھارت میں ساڑھے چار بجے ہونگے۔ اس موقع پر ہمارے قارئین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر بحث و مباحثے میں شریک ہوسکیں گے۔


یہ ویب کاسٹ سٹیلائٹ فون اور وڈیو کے ذریعے ممکن بنائی جارہی ہے کیونکہ بھارتی اور پاکستانی کشمیر کے درمیان لوگوں کو ٹیلیفون کرنے میں خاصی دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ اکیس، بائیس اور تئیس جون کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے پہلے صفحہ پر آئیں اور کشمیر ویب ملاقات کی وڈیو براہ راست دیکھیں اور سنیں۔

ویب کاسٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

آج کی دنیا میں جہاں عوام الناس کے درمیان مذہبی، سیاسی، نسلی اور دیگر اختلافات شدید ہوتے جارہے ہیں، یہ کشمیر ویب ملاقات عوام کے درمیان خلاء کو پُر کرنے کی بی بی سی کی انٹریکٹِو کوششوں کا حصہ ہے۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آپ کی آواز کا صفحہ بی بی سی کی انہی کوششوں کا حصہ ہے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ایڈیٹر مرزا وحید کا کہنا ہے: ہم نے پہلے ایسا کچھ نہیں کیا ہے، اس کے ذریعے سیاسی بنا پر بچھڑے ہوئے لوگوں کو اپنوں اور پوری دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے ساتھ اپنے اوقات اور زندگی کے تجربات کے بارے میں بات چیت کا موقع ملے گا۔

کشمیر ویب ملاقات کی کوریج بی بی سی اردو سروِس کے پروگرام سیربین اور بی بی سی کے دیگر پروگراموں میں بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ اس کی کوریج کررہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد