BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 November, 2005, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی فتح
شعیب اختر نے دو اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا دیا ہے۔

پاکستان نے میچ کے پانچویں روز شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 175 رنز پر آؤٹ کر کے میچ بائیس رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی اس جیت پر آپ کا کیا رد عمل ہے؟

آپ کی رائے

آپ اپنی رائے اردو، انگریزی یا roman urdu mein bhi bhej سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پیغام موبائل فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنا چاہتے ہیں تو براہِ مہربانی اس کے آخر میں اپنا اور اپنے شہر کا نام لکھنا نہ بھولیے۔ ہمارا نمبر ہے:00447786202200


ذیشان خورشید، ملتان، پاکستان:
پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی اور ایک حیران کن فتح حاصل کی۔ ہماری ٹیم نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں اچھی کیں اور کامیاب ہوئی۔ ہم بہت خوش ہیں اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مزید کامیابیوں کے لیے اللہ سے دعا کرتے ہیں۔

آصف ججہ، کینیڈا:
اس کامیابی کا سہرا انضمام کی کپتانی کے سر ہے جنہوں نے باؤلرز کو صحیح طریقے سےاستعمال کیا۔ انہوں نے دکھایا کہ مشکل وقت میں ٹیم کی کس طرح رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دانش کنیریا اور راولپنڈی ایکسپریس نے بھی بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔

افتخار احمد، مردان، پاکستان:
شعیب اختر نے اس میچ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ میرا انضمام کو یہ مشورہ ہے کہ شعیب کو ٹیم سے ڈراپ نہ کریں کیونکہ وہ ایک منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں۔

نعمان عزیز، کراچی، پاکستان:
پاسکتان کی فتح شاندار ہے۔ انگلینڈ کے بارے میں خیال تھا کہ اس کی ٹیم بہت مضبوط ہے، لیکن شبیر، شعیب اور کنیریا نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے کہ وہ اگلے میچوں میں اس کارکردگی کو دہرائیں گے۔

نا معلوم:
میچ کے پانچویں روز سب نے ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کیا، اس لیے ٹیم جیتی ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کی ٹیم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی وقت ہرا سکتی ہے۔

محمد عمران، کویت
پاکستان نے بہت دیر بعد وہی نتیجہ دیا جس کے لیے وہ کبھی مشہور ہوا کرتے تھے۔

آفتاب اعوان، سعودی عرب:
ہم نے پہلے دن سے یہ سوچ لیا تھا کہ یہ میچ پاکستان جیتےگا۔ پاکستان کو انگلینڈ ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

ندیم رحمٰن، مظفرگڑھ، پاکستان:
اگر پاکستان یہ میچ ہار جاتا تو یہ ایک زلزلے سے کم بات نہیں تھی۔

عبداللہ خان، لورالائی، پاکستان:
میں اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ اگلے میچ میں حسن رضا کی جگہ آفریدی کو کھلانا چاہیے۔ شعیب ملک اور سلمان بٹ اچھے اوپنر ہیں، انہیں مزید موقع دینا چاہیے۔ کھلاڑیوں کی پوزیشن بار بار نہیں بدلنی چاہیے۔

محمد عظیم، ڈسکہ، پاکستان:
میں بہت خوش ہوں۔ سب پاکستانیوں اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

راشد علی، پاکستان:
میرے خیال میں فلنٹوف اور جانز بہتر کھیلے لیکن انگلینڈ کو مزید پریکٹس کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

شکیل آفتاب، دبئی:
ویل ڈن پاکستان۔ اللہ کرے یہ اتحاد ٹیم میں برقرار رہے۔

شفیق رانا، پاکستان:
اگلے میچ میں حسن رضا کی جگہ شاہد آفریدی کو کھلائیں۔

اویس صدیقی، کینیڈا:
اس میں بھی کیا رائے دینا، ظاہر ہے خوشی تو ہو گی۔

فرحاج علی، ابو ظبہی:
محمد سمیع کا ذکر نہ کرنا ذیادتی ہے۔ اس نے بہت محنت کی۔

امین اللہ، پاکستان:
پاکستانی ہر کام کر سکتے ہیں مگر لگن، محنت اور ایمانداری شرط ہے۔ اس میچ میں یہ خوبیاں یکجا ہوئیں تو گوروں کا غرور خاک میں مل گیا۔

شان علی، قصور، پاکستان:
یہ پاکستانی ٹیم کا بہت اچھا آغاز ہے۔ میرے خیال میں پاکستانی ٹیم سخت محنت سے یہ سیریز جیت سکتی ہے، اگر مڈل آرڈر بیٹسمین بہتر کارکردگی دیں تو۔

آصف محمود، لاہور، پاکستان:
شاباش پاکستان ٹیم، مگر مجموعی ملکی صورتحال خصوصاً زلزلہ زدگان کے حالات سے دل کا وہ حال ہے کہ دل کانپ کانپ جاتا ہے ہر خوشی کے بعد۔

سمیع خان، امریکہ:
میرے خیال میں یہ سیریز بہت اچھا موقع ہے فنڈ اکھٹا کرنے کا، اس کا سارا منافع زلزلہ زدگان کے لیے وقف کر دینا چاہیے۔

عنی سعیدہ، کراچی، پاکستان:
کاش ہم ان کھیل تماشوں کی بجائے حقیقی زندگی میں کوئی فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

عارف حسین، سپین
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ جیت کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ پوری ٹیم کو مبارک ۔ سلمان بٹ بہترین کھلاڑی اور انضمام بہترین کپتان ہے۔

شہزاد اکبر، اوکاڑہ، پاکستان:
اس میچ میں پاکستان ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ انڈیا کے دورے کا نشہ ابھی نہیں اترا۔ کیونکہ اس دورے کے پہلے اور تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے پانچویں دن بازی پلٹی تھی اور یہاں پر بھی وہی تاریخ دہرائی۔

شفیق پرویز، اٹک، پاکستان:
کھیل ہار جیت کا نام ہے آج پاکستان تو کل انگلینڈ جیت جائے گا

جواد یونس، لاہور، پاکستان:
مجھے افسوس ہے کہ میں اس جیت پر کسی خوشی کا اظہار نہیں کر سکتا کیونکہ میرے جو بھائی، بہن بےیارومددگار دکھوں کا بھوج اٹھائے بیٹھے ہیں، یقیناً یہ جیت ان کے دکھوں کی دوا نہیں بن سکتی۔

شبیر خٹک، پاکستان:
کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کب کیا ہوتا ہے اور آگے کیا ہونے والا ہے۔ آج ویسے تو میچ اگلینڈ کے حق میں تھا پر پاکستانی بالرز نے واقعی درگت بنا ڈالی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں۔

فرید سید، جرمنی:
میرے خیال میں یہ ایک دلچسپ میچ تھا اور دونوں ٹیموں نے بہت اچھا کھیلا۔ مگر یہ بات بھی ہے کہ انگلینڈ میچ جیت کر ہار گیا اور پاکستان کی تعریف کی جانی چاہیے کہ مشکل میں ہونے کے باوجود اس نے یہ میچ جیت لیا۔ میرے خیال میں اگلے میچ میں حسن رضا کی جگہ آفریدی کو موقع دیا جانا چاہیے۔

عرفان میمن، جاپان:
بہت اچھے پاکستان۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان یہ سیریز جیت جائے گا۔ انشا اللہ۔

محمد عرفان بٹ، سپین:
رات کو میں اپنے دوست کو کہہ رہا تھا کہ پاکستان میچ جیت جائے گا، تو میرا دوست بولا نہیں۔ لیکن پاکستان کی ٹیم نے میری بات ثابت کر دی۔ شکریہ پاکستان۔ بٹ بہت اچھا کھیلے اور دانش نے بہت اچھی بالنگ کی۔

ساجد آفریدی، دبئی:
مجھے پتہ نہیں کیوں کل ہی یقین تھا کہ پاکستان جیت جائے گا۔ جب کہ کل تک پاکستان کے ہاتھ سے میچ نکل چکا تھا۔ شاید میرے یقین کی وجہ پاکستانی نوجوان ٹیم کا وہ جذبہ تھا جو کہ انڈین اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں دیکھا گیا۔ وجہ جو بھی ہو، لیکن آج پاکستان نے ثابت کر دیا کہ نہیں کوئی ہم جیسا۔۔۔

نوید الحسن، گوجرانوالا، پاکستان:
شعیب اختر دنیا کے بہترین بالر ہیں۔ ویسے تو ٹیم کے تمام بالر بہترین ہیں، مگر شعیب کا کوئی جواب نہیں۔

محمد اسلم، لاہور، پاکستان:
پاکستان نے نہایت شاندار فتح حاصل کی ہے جس کے لیے پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ ٹیم سپرٹ کے ساتھ کھیلی اور اس نے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور بات یہ کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں ن پاکستان آنے کے بعد کہا تھا کہ وہ پاکستانیوں کو اپنے کھیل سے مسکرانے کا موقع دینگے۔ انہوں نےاپنی بات سچ کر دکھائی۔ انگلینڈ نے بھی بہت اچھا کھیلا لیکن پاکستان سے بہتر نہیں۔

اکرم، راولپنڈی، پاکستان:
یہ ایک غیر معمولی اور غیر متوقع جیت ہے۔ انضمام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بہترین کپتان ہیں۔ بالرز نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ باقی میچوں کے لیے گُڈ لک۔

محمد زاہد حسین، گلشن اقبال، پاکستان:
کیا شاندار فتح ہے۔ شعیب اختر، دانش، سلمان اور تمام ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آگے بھی ایسی ہی امید ہے۔ بہت مبارک باد۔

جہاں گیر بنگش، پاکستان:
کل تک مجھے لگا رہا تھا کہ شاید پاکستان ہار جائے گا۔ لیکن آج میچ دیکھنے میں مزہ آ گیا۔ بہت عرصے بعد ایک ٹیسٹ میچ اتنا دلچسپ اور مزےدار تھا۔ تمام بالرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور سلمان بٹ تو سب سے بہتر تھے۔ جسٹ امیزنگ۔۔۔

مجتبی علی قادری، لندن، برطانیہ:
آج ایک مرتبہ پھر پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے کم نہیں اور جس ٹیم میں انضی جیسا کپتان ہو، شعیب جیسی ایکسپریس ہو اور کنیریا جیسا جادوگر ہو، اسے ہرانا کسی فریڈی، ہاگی اور ہارمی کے لیے آسان نہیں۔

ندیم ضیا، سپین:
چار دن میچ پر انگلینڈ نے راج کیا، لیکن پاکستان نے وہ اگریزی راج صرف اپنے ایک دن کے راج سے ختم کر دیا۔ اس سے پوری پاکستانی عوام کو بہت خوشی ہوئی ہے اور شاید اس خوشی سے پاکستانی عوام کو زلزلے سے ہوئے غم میں کافی کمی بھی آئی ہوگی۔ شعیب ایک عالمی معیار کے بالر ہیں اور انہوں نے یہ بات ایک مرتبہ پھر ثابت کر دی ہے۔ آنے والے میچوں کے لیے میری نیک خواہشات پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مجیب راجہ، سعودی عرب:
کافی عرصے بعد پوری ٹیم متحد ہو کر کھیلتی ہوئی نظر آئی۔ سلمان بٹ کی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ شبیر احمد، شعیب اختر اور دانش کنیریا نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

شمشاد خان، لاہور، پاکستان:
اب تو سب کو یقین ہو جانا چاہیے کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی وقت ہرا سکتی ہے۔ بہت اچھے انضی اور پوری ٹیم!

گلفام نظیر، سپین:
بٹ بہترین ہیں۔

فخر عباس، اسلام آباد، پاکستان:
ویسے مجھے یقین نہیں آ رہا کہ پاکستان واقعی میچ جیت چکا ہے۔ اس میچ کا اہم موقع تب تھا جب ٹریسکاتھک کا وکٹ گرا۔ میں پاکستانی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اگلے میچوں میں بھی پاکستان اسی طرح کھیلے گا۔ میرے خیال میں اگلے میچ میں حسن رضا کی جگہ عاصم کمال کو موقع ملنا چاہیے۔

مسعود رضوی، کراچی، پاکستان:
بہت خوشی ہوئی۔ مگر پتہ نہیں ایسا کیوں ہے کہ پاکستانی ٹیم صرف اس وقت سنجیدہ کوشش کرتی ہے جب میچ بالکل ہاتھ سے جانے لگتا ہے۔

راشد احمد، جرمنی:
میں پاکستانی ٹیم اور کوچ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

جاوید اقبال ملک، چکوال، پاکستان:
پاکستان نے ایک ناقابل یقین فتح حاصل کی ہے اور اس کا سہرہ پوری ٹیم کے سر ہے، لیکن انضی، باب وولمر، بٹ، شعیب، شبیر، سمیع اور کنیریا کے کیا کہنے۔ پوری ٹیم میں ایک اتحاد نظر آیا اور اگر اسی طرح ٹیم کھیلتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم ہوگی۔

خالد حسین، اسلام آباد، پاکستان:
نہیں کوئی ہم جیسا۔۔۔

شفیق الرحمان، پنجاب، پاکستان:
بہت اچھے پاکستان!

اپنی رائے بھیجیں
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد