ان صفحات پر آپ زلزلے کے ایک متاثر اور بعد میں امداد کے لئے سرگرم ہوجانے والے کارکن عدنان علی کی ڈائری پر اپنے تاثرات بیان کرسکتے ہیں اور عدنان نقوی اور ان متاثرین تک اپنے پیغامات پہنچا سکتے ہیں جن کے ساتھ وہ کام کررہے ہیں۔ عدنان کی کہانی ایک غیرمعمولی کہانی ہے جنہوں نے اپنے ذاتی درد کو بھول کر متاثرین کے لئے امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اگر آپ یہ ڈائری پڑھنا چاہیں تو نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں:
بہت سے قارئین نے عدنان نقوی سے رابطے اور ان کی مدد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم وہ جو کام کررہے ہیں ان کے لئے تمام لوگوں سے خود بات کرنا ممکن نہیں۔ اس کے لئے آپ منصور احمد سے اس نمبر پر رابطہ کریں جو عدنان کی امدادی ٹیم کے کارکن ہیں: 00923452477815 اس کے علاوہ عدنان نقوی نے ہمیں یہ نمبر بھی بھیجے ہیں جن پر آپ ان سے رابطے کی کوشش کرسکتے ہیں۔00923333426031 00923333606087 00923002930413
احمد خلیل، دوبئی: عدنان، میری آپ سے پچھلے ہفتے بات ہوئی تھی اور آپ نے کہا تھا کہ آپ مجھے امدادی سامان کی فہرست بھیجیں گے۔ ازراہِ مہربانی مجھ سے رابطہ کیجیے تاکہ میں اس سامان کے ساتھ وہاں پہنچ سکوں۔ میرا رابطہ یہ ہے: فون، 00971506256714 اور ای میل ایڈریس ہے: ahmedk1968@hotmail.com قیصر خان آفریدی، درہ آدم خیل، پاکستان: سلام عدنان، نیلم ویلی میں ریلیف کیمپ کے قیام کے بارے میں جو ہماری بات چیت ہوئی تھی، اس کے بعد ہم نے خیمے امدادی سامان اور ایک ٹیم تیار کرلی ہے۔ میں نے آپ سے سیل پر بہت رابطہ کیا مگر ممکن نہ ہوسکا، اسی لئے ہم آپ سے اس صفحے کے ذریعے رابطہ کر رہے ہیں۔ ہم اتوار کو مظفرآباد کی طرف چل پڑیں گے، ازراہِ مہربانی ہم سے اس سلسلے میں رابطہ کیجئے تاکہ ہم امدادی کام کے لئے کسی جگہ کا انتخاب کرسکیں۔ میرا موبائل نمبر 00923005962281 ہے اور ای میل ایڈریس naseer.loveislife@gmail.com ہے۔ بہت شکریہ عاصم معراج، کینیڈا: عدنان میں آپ کی مالی مدد کرنا چاہتا ہوں، ازراہِ مہربانی بتائیں میں کیسے یہ کر سکتا ہوں۔ سرفراز کرمانی، مکھ: ازراہِ مہربانی مجھے اس ٹیم سے رابطے کا طریقہ بتائیں۔ (نوٹ: اوپر عدنان کے مختلف نمبرز دیئے گئے ہیں جن پر آپ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔)
 | جمے ہوئے خون کی دوا  عدنان کی ڈائری آئینہ ہے، ہم جیسوں کے لئے جو الفاظ پرو کر سمجھتے ہیں کہ اپنے حصے کا کام کرچکے۔ یہ آئینہ ہے ان لوگوں کے لئے جو ائیرپورٹ پر تصویر بنا کر سمجھتے ہیں کہ حقِ رہنمائی ادا ہوا۔  آفتاب احمد وڑائچ: سرگودھا |
آفتاب احمد وڑائچ: سرگودھا: عدنان کی ڈائری آئینہ ہے، ہم جیسوں کے لئے جو الفاظ پرو کر سمجھتے ہیں کہ اپنے حصے کا کام کرچکے۔ یہ آئینہ ہے ان لوگوں کے لئے جو ائیرپورٹ پر تصویر بنا کر سمجھتے ہیں کہ حقِ رہنمائی ادا ہوا۔ یہ ڈائری چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ قیامت ابھی گزری نہیں۔ پتھروں سے تو نکلا جا سکتا ہے لیکن برف کے پہاڑوں سے کون نکلے گا؟ زخموں کی دوا تو ہے لیکن جمے ہوئے خون کی کیا دوا ہے؟ عائشہ خان، کراچی: حکومت آخر کیوں حقائق چھپا رہی ہے۔ ندیم آدم خان، یواے ای: سلام عدنان، میں اپنی صبح کا آغاز آپ کی ڈائری سے کرتا ہوں اور اپنے احساسات بتا نہیں سکتا۔ میرے ایک برادرِ نسبتی ڈاکٹر شکیل دس اکتوبر سے باغ میں ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ لوگوں کو اللہ جزا دے۔ ہما، پاکستان: میں روز آپ کی ڈائری پڑھتی ہوں۔ اور میں چاہتی ہوں کہ آپ کو یہ بتاوں کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے یہ دنیا ایک بہتر جگہ ہے۔ اپنا خیال رکھیے۔ آپ کے ساتھ لاکھوں افراد کی دعائیں ہیں۔ غلام، پاکستان: عدنان ویسے تو میری عمر ساٹھ سال ہے اور میں رٹائیر ہو چکا ہوں۔ لیکن میں پیشے سے ایک نرس ہوں اور مدد کرنا چاہتا ہوں۔ میں کس طرح مدد کر سکتا ہوں؟ اسلم میمن، کراچی، پاکستان: جب تک عدنان نقوی جیسے لوگ ہیں، انسانیت مر نہیں سکتی۔ عدنان تجھے سلام۔ شاہدہ اکرم، ابو ظہبی: عدنان کی پوری ڈائری پڑھی ہے۔ اس کو پڑھ کر جو جذبات ہیں وہ بیان نہیں کر سکتی۔ اس سانحہ کے شکار ہمارے بھائی، بہنوں کا دکھ تو اتنا زیادہ ہے کہ دل سے غم کی شدت کم ہی نہیں ہو رہی۔ اس ڈائری کے ذریعے ہم اس دکھ اور تکلیف کو صرف سمجھ سکتے ہیں، محسوس نہیں کر سکتے۔ اب زلزلے کے بعد کے حالات تو اس سے بھی زیادہ تکلیف دینے والے بن گئے ہیں۔ ایسے میں عدنان آپ کی ڈائری پڑھ کر دل سے جو دعائیں نکلتی ہیں آپ ان کا شمار نہیں کر سکتے۔۔۔ محمد علی، کینیڈا: عدنان بھائی، آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ بھائی میں یہاں کینیڈا میں ایک معمولی سی نوکری کرتا ہوں لیکن دل سے چاہتا ہوں کہ کوئی مدد کروں۔ اگر میرے قابل کوئی کام ہو تو ضرور رابطہ کیجیے گا۔ زہید الحق بابر، سعودی عرب: آپ اصل معنی میں ایک ہیرو ہیں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ ضحیٰ کاضمی، چکوال، پاکستان: میں عدنان بھائی اور ان ہی جیسے دوسرے بھائیوں کو جو اپنے دکھ کو بھول کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں، سلام کرتی ہوں۔ اور ہماری سب دعائیں ان ہی کے لیے ہیں کہ خدا انہیں ہمت اور حوصلہ دے۔ میری تمام نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ کہکشان سلطانہ، کراچی، پاکستان: میں بھی اس مہم میں شامل ہونا چاہتی ہوں۔ میں کیا کر سکتی ہوں؟ سمیع مغل، پاکستان: اللہ آپ کو مزید ہمت دے۔ ہم یہاں پر بھی متاثرہ علاقوں سے آنے والوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سید رضوی، امریکہ: اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ کی ڈائری پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ کاش میں اپ کی مدد کر سکتا۔ میں بچوں کا ڈاکٹر ہوں۔ میں بہت جلد پاکستان آنے والا ہوں۔ اگر میں کوئی بھی مدد کر سکوں تو پلیز مجھے بتائیں۔ علی رضا، لاہور، پاکستان: عدنان آپ کو کچھ کر رہے ہیں، بہت اچھا ہے۔ آپ زندگی کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔ نشا علی راجپوت، جہلم، پاکستان: آپ کی ڈائری پڑھ کر میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتی۔ محمد اعظم، کینیڈا: اسے جاری رکھئے۔ میں آپ کی مدد کرنا چاہتا ہوں لیکن پتہ نہیں کیسے علی خان، کولمبیا، امریکہ: خدا آپ کو خوش رکھے۔ روز سوچتا ہوں کاش پاکستان میں ہوتا تو آپ کے ساتھ ہوتا۔ روز آپ کی ڈائری پڑھتا ہوں، روز روتا ہوں۔ روز آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔ آپ نے اپنے سید ہونے کی لاج رکھ لی۔ حمیرا، کراچی، پاکستان: عدنان بھائی میں نے آپ کے بارے میں سب کچھ پڑھا ہے، مجھے آپ کو تسلی دیتے ہوئے اپنے الفاظ بہت چھوٹے لگ رہے ہیں اور آپ کا حوصلہ بہت بڑا ہے۔ میں نے 25 سال کی عمر میں ماسٹرز کیا ہے ابھی میرا بھی دل کرتا ہے کہ کچھ کروں مگر سبجھ نہیں آتی کہ کیا کروں کیسے کچھ کروں کہ کسی کے کام آ جاؤں۔ میں روز آپ کی خبر پڑھتی ہوں اور فخر محسوس کرتی ہوں کہ آپ جیسے بھائی ہیں۔ اللہ اپ کو سلامت رکھے آپ کی بہن کی دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں عبدالرزاق، ٹورنٹو، کینیڈا: عدنان بھائی میں آپ سے یہ درخواست کر چکا ہوں کہ میں ایک خاندان کو ایک سال کے لئے اکاموڈیٹ کروں گا۔ میں دوبارہ یقین دلا دوں کہ میں اپنا گھر دوں گا بجلی کا بل اور 5000 روپے مہینہ دوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ عید سے پہلے آ جائیں اور عید بہتر حالات میں کریں لیکن اب مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ میں نے آپ کے نائب احمد کو بھی فون کیا لیکن لڑکی نے فون اٹھایا، انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا کہ ہم آپ کو کال کریں گے لیکن ابھی تک کسی نے نہیں کیا۔ میں بڑی شدت اور شوق کے ساتھ ضرورت مند خاندان کی میزبانی کا انتظار کر رہا ہوں۔ آپ کے جواب کا منتظر الطاف سلیمان، کشمیری، امریکہ: میں متاثرین کے بارے میں آپ کی ڈائری پڑھ کر پریشان ہوگیا ہوں۔ مجھے چھوٹے بچوں کو اپنانے میں دلچسپی ہے لیکن یہ نہیں معلوم کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ ہم امریکہ میں بالٹی مور میں رہتے ہیں لیکن اصل میں ہم کراچی سے ہیں۔ اگر آپ مدد کر سکتے ہیں تو براہِ مہربانی مجھے ای میل کریں عدیل رحمٰن، اوٹاوا، کینیڈا: عدنان ماشااللہ بہت بڑا کام کر رہے ہیں۔ اللہ آپ کی مدد کرے آمین۔ ہم سب عدنان کی مدد کر سکتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو فون کر کے عدنان سے پوچھیں۔ یا منصور سے بات کریں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین۔ ندرت، بروکلین، امریکہ: اگر ہم آپ کوعطیات دینا چاہیں تو کیسے دے سکتے ہیں تاکہ مستحق لوگوں کو صحیح طریقے سے امداد پہنچ سکے؟ ہارون جلیل، لاہور، پاکستان: براہِ مہربانی ہمیں بتائیں کہ عدنان بھائی کی طبعیت تو ٹھیک ہے ؟ انکی نئی ڈائری نہیں آئی؟ مجھے کافی فکر ہے انکی صحت کی۔ اور یہ بھی بتائیں کہ ہم لوگ جو پاکستان میں ہیں اس نیک کام میں انکی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ جمیل اکبر، امریکہ: میںں وطن سے دور یہاں امریکہ میں ہوں، جو کچھ ہمارا پیارا ہم وطن کر گزرا ہے میں اسکا تصور بھی نہیں کر سکتا، اللہ آپ کو ہمت دے۔ کاش ہمارے سب ہم وطنوں میں آپ جیسا جذبہ ہوتا۔ میرے دو بیٹے ہیں ہری پور میں وہ بھی مدد لے کر جاتے ہیں اگر آپ کو ان کی ضرورت ہو تو مجھے اس پتے ہر ای میل کر دیں، میں انکو آپ کی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے بھیج دوں گا۔ میرا پتا ہےmailme@impactolatino.com کامران جعفری، امریکہ: یہ اسلام اور ہماری قوم کے صحیح ہیرو ہیں۔ ہم انکی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ سمرا سبزواری، امریکہ: عدنان میں آپ کی ڈائری روز پڑھتی ہوں اور دل سے آپ کے لئے دعا نکلتی ہے۔ واقعی آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے یہ ملک قائم ہے۔ میں یہاں بہت دور بیٹھی ہوں اور یہاں سے کچھ نہیں کر سکتی سوائے امداد بھیجنے کے۔ ان معصوم بچوں کے لئے دل تڑپتا ہے۔ وہ ایک ڈیڑھ سال کی بچی جس کا نام آپ نے عائشہ رکھا ہے کوئی طریقہ ایسا ہو کہ میں اسے اپنے پاس لا سکتی۔ آپ کے ساتھ میری دعائیں ہیں۔ تہمینہ، لاہور، پاکستان: آپ اور آپ کی ٹیم کے لئے الفاظ نہیں ہیں میں اس سانحے کے بعد یہی سوچتی تھی کہ اللہ نے ان لوگوں سے لے کے آزمایا ہے اور ہمیں دے کے۔ ۔۔ آپ نے تو اپنے حصے کا حق ادا کر دیا ہے اللہ آپ کو سلامت رکھے آپ ہمارا فخر ہیں آپ کی والدہ کے لئے ڈھیروں دعائیں جن کے آپ جیسے بیٹے ہیں اس کا اجر تو اللہ کے پاس ہی ہے عقیل، کینیڈا: براہِ مہربانی اپنا شاندار کام کرتے رہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ اگر ہمیں کچھ حصہ ڈالنا ہو تو آپ کا بیس کیمپ کہاں ہے؟ لبنیٰ شاہد، کینیڈا: عدنان آپ کی ڈائری بہت زیادہ جذباتی ہے۔ اپنے آپ پر قابو رکھنا مشکل ہے اور اس کو پڑھنے کے بعد ہی صحیح صورت حال کا پتا چلتا ہے اور حکومت کے دعووں کا بھی۔ اللہ آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو جزا دے جاوید یونس، پنجاب یونیورسٹی، پاکستان: قومیں اور انسانیت آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی قائم ہے، اللہ تعٰالی آپ کے جوش و جذبہ کو جلا بخشے جمال خان، اسلام آباد، پاکستان: عدنان اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آپ کے جذبے کو سلام۔ کاش ہمارے حکمران آپ سے کچھ سیکھیں اور فوٹو کھنچوانے کے علاوہ کچھ کام کریں مہتاب خان، کینیڈا: عدنان آپ کی عظمت کو سلام۔ اللہ آپ کو ہمت اور حوصلہ دے۔ ہماری دعا آپ کے ساتھ ہے |