یہ کری کہاں سے آئی؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوال: برطانیہ میں دیسی کھانا آپ کو کیسا لگتا ہے؟ جواب: یہاں کا دیسی کھانا ہمارے دیسی کھانے سے بالکل مختلف ہے۔۔۔، یہ دیسی کھانوں کے نام ہیں، کھانے یہ ولایتی ہیں۔۔۔، برطانیہ کا دیسی کھانا نام کا دیسی ہے۔ پکانے والے ولایتی، کھلانے والے دیسی۔۔۔، ایک ہی طرح کی پیسٹ میں ابلا گوشت ڈال کر اسے دیسی کھانا کہتے ہیں! یہ تو ہم جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسانی سوچ اور ثقافت بدلتے رہتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے ارتقاء کا نام دیتے ہیں تو کچھ تبدیلی کا۔ ثقافت کے ساتھ ساتھ انسان کا رہن سہن اور زندگی گزارنے کا طریقے بھی بدل جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح دسترخوان بھی کوئی جامد شئے نہیں۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم دیس اور پردیس میں دیسی کھانے اور ان کھانوں سے جڑے تجربوں کے موضوع پر ایک نیا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے کا مقصد ان مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنا ہے جن کی وجہ سے ہمارے کھانے اور پکوان دنیا بھر میں سراہے جا رہے ہیں۔ بر صغیر کے کھانے جہاں پہنچے، وہیں کے ہو کر رہ گئے۔ دوسری ثقافتوں اور ’کیوزینز‘ سے بہت کچھ لیا اور انہیں بدلے میں بہت کچھ دیا بھی۔ کئی دفعہ جیسے دو ثقافتوں کے ملاپ سے ایک تیسرا کلچر پیدا ہوتا ہے، ویسے ہی دو ’کیوزینز‘ کے ملاپ سے بالکل نئی اور انوکھی چیزیں بن جاتی ہیں، جو اپنے آپ میں دونوں کی اچھائیاں سمیٹے ہوتی ہیں۔ ہمارے اس سلسلے میں آپ بر صغیر میں اور اس سے باہر بھارتی اور پاکستانی کیوزین کے ارتقاء، پھیلاؤ اور اثر کے بارے میں مضامین، فوٹو فیچر اور تبصرے پڑھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کھانے کے بارے میں اپنے تاثرات اور تجربات دوسرے قارئین کے ساتھ بانٹ سکیں گے۔ اگر آپ ہمارے اس سلسلے کے لیے اپنے تاثرات، تجربات، تصاویر یا ویڈیو بھیجنا چاہیں تو ہمیں ای میل کریں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||