BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 July, 2005, 16:23 GMT 21:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھلا کھلا کے مارو، مار مار کے کھلاؤ

لاہوری کھانا
لاہوری ہر چیز سے جی جان سے پیار کرتے ہیں لیکن ان سب چیزیں میں کھانا سب سے آگے ہے۔
لاہوریوں کے متعلق مشہور ہے کہ وہ اپنے مہمان کو پہلے کھلا کھلا کے مارتے ہیں اور پھر مار مار کر کھلاتے ہیں۔

اگر اس جملے کو محاورے کے طور پر ہی لیا جائے تو پھر بھی اس سے لاہوریوں کے کھانے سے عشق کے متعلق پتا چلتا ہے۔

لاہور میں رہنے والے شاید اس فرق کو اتنا محسوس نہیں کرتے کیونکہ یہ تو ان کے لیے روز کا معمول ہے۔ صبح چار پانچ بجے فجر کی نماز کے ساتھ ہی اٹھ کر حاجی کی نہاری کی دوکان کے سامنے ڈول پکڑ کر کھڑے ہو جانا، سخت سردی میں موٹر سائیکلوں پر پاک بھارت سرحد کے قریبی مقام جلو موڑ پر پائے کھانے اور گوجرانوالہ تکے کھانے جانا۔ یا پھر مال روڈ پر ہی تھڑوں پر بیٹھ کے برگر کھانا۔ لاہوریوں کے لیے کھانے اور اس کے متعلق باتیں کرنے کو بہت کچھ ہے۔

لیکن شاید دوسرے ایسا نہیں سوچتے اور اس بات پر مجھ جیسے کئی لاہوری حیران بھی ہوتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ میرے ایک سکھ دوست نے انڈیا سے مجھے فون کیا کہ اس کا ایک کزن کینیڈا سے پاکستان آ رہا ہے۔ ’ذرا اس کا خیال رکھنا‘۔ مزے کی بات ہے کہ میرے دوست کا نام بھی چرن جیت اور اس کے کزن کا بھی چرن جیت ہی تھا۔ اس کا آنا اور میرا اسے ڈھونڈنا یہ ایک الگ کہانی ہے لیکن جو کہانی میں سنانا چاہتا ہوں وہ لاہور اور اس کے کھانوں کی ہے جس میں تھوڑے تھوڑے میرے دوست سردار جی بھی ہیں۔

ہوا یوں کہ ایک پنجابی سردار کو خوش کرنے کی خوشی میں میرے بڑے بھائی صبح سویرے لاہور کی گوالمنڈی چلے گئے۔ (جو لاہور میں نہیں رہتے انہیں بتاتا چلوں کہ گوالمنڈی لاہور میں لاہوری کھانوں کا ایک گڑھ ہے)۔

News image

واپسی پر ان کے ہمرا گرم گرم پوڑیاں، کچیوریاں، ہریسہ اور تل والے کلچے تھے۔ لسی کے ساتھ ان چیزوں کو کھانے کی میز پر سجایا گیا۔ سردار جی آئے اور کھانے کی میز دیکھ کر یکدم رک گئے۔ بھائی امید کر رہا تھا کہ سردار جی خوش ہو کر لاہوری کھانا کھائیں گے لیکن ہوا اس سے بالکل الٹ۔ ’آپ لوگ یہ سب کھاتے ہیں‘۔ سردار جی کا پہلا جملہ تھا اور اس کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ ہمارے خاندان کے لوگ دل کی بیماری کا شکار کیوں ہوتے ہیں، کیوں میری ماں کو شوگر ہے اور کیوں میرے والد صاحب تقریباً تیس سال قبل وفات پا گئے تھے۔

انہوں نے سوکھے سلائس انڈے کے ساتھ کھانے پر ہی اکتفا کیا۔

’سردار جی کینیڈا جا کر انگریز ہو گئے ہیں‘۔ بعد میں پوری چنوں میں ڈبو کر کھاتے ہوئے میرے بھائی نے ہلکے سے کہا۔ میں نے بھی اثبات میں سر ہلایا۔

لیکن لاہور کے کھانوں اور خصوصاً گوالمنڈی پر میرے دوست سردار جی کی پیار سے پلائی ہوئی ڈانٹ کا کچھ اثر نہیں ہوا بلکہ اگر ہوا بھی تو وہ بھی الٹ۔ اب ماشا اللہ گوالمنڈی میں روایتی کھانوں کا بازار تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ اب باقاعدہ فوڈ سٹریٹ بھی لگنی شروع ہو گئی ہے اور روز ہی وہاں اتنا رش ہوتا ہے جیسے آج ہی یہ سٹریٹ کھلی ہو۔

لاہوری ہر چیز سے جی جان سے پیار کرتے ہیں لیکن ان سب چیزیں میں کھانا سب سے آگے ہے۔ مجھے تو وہ لمحہ بھی یاد ہے جب ہمارے ایک دوست کو اس کی محبوبہ نے کہا کہ تمہیں کیا تحفہ دوں تو اس نے اس بیچاری سے ان کے پلے پلائے مرغے کی فرمائش کر ڈالی۔ کچھ دیر بعد اس لڑکی نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مرغے کی ٹانگیں باندھی اور اپنے عاشق کے حوالے کر دیا۔ اس دن مرغے کا گوشت کھانے کا بہت مزہ آیا۔

کھانا وانا تو الگ بات ہے لاہوریوں کے محاورے اور ان کے امراض بھی کسی نہ کسی طریقے سے کھانے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جب کسی شیر مال جیسے گول مٹول لاہوری کا پیٹ خراب ہو تو اسے دہی کے ساتھ نان کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اگر اسے قبض ہو تو اس کا بھی یہی علاج۔

اور مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں ’دوا‘ کام کرتی ہے۔


سلسلے کی اگلی کڑی میں منظور اعجاز کے ساتھ واشنگٹن، امریکہ کے دیسی کھانوں کی سیر پر ہمارے ساتھ چلئیے گا۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
66راج کا ورثہ
برطانیہ میں بھارتی کھانوں کی بڑھتی مقبولیت
66یہ کری کہاں سے آئی؟
دیس، پردیس اور ’دیسی کھانے‘: نیا سلسلہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد