BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 May, 2007, 15:45 GMT 20:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیس افسر جیل میں غیر محفوظ

اعلیٰ پولیس اہلکار مبینہ طور پر فرضی مقابلوں میں ملوث ہیں
گجرات میں انٹیلی جنس بیورو نے ریاستی پولیس کو خبردار کیا ہے کہ فرضی تصادم میں گرفتار کیے گیے اعلی پولیس افسر ڈی جی ونجارا کی جان کو احمدآباد جیل میں خطرہ ہو سکتا ہے۔

ونجارہ فی الوقت پولیس کی تحویل میں ہیں اور پولیس ریمانڈ سنیچرکو ختم ہونے والی ہے ۔ ریمانڈ میں اگر توسیع نہ ہوئی تو انہین ہفتے کے روز جیل بھیج دیا جائے گا۔

انٹیلی جنس بیورو کا کہنا ہے کہ احمدآباد جیل میں انسداد دہشت گردی قانون پوٹا کے متعدد قیدی موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سے قیدی ایسے ہیں جنہیں خود ونجارا نے پوٹا کے تحت گرفتار کر کے جیل میں ڈالا ہے۔ ان میں سے بیشتر معاملات میں ونجارا پر جھوٹے معاملات میں پھنسانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ اب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انہیں احمدآباد جیل میں رکھا گیا تو یہ قیدی ان پر حملہ کر سکتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ انتظامیہ انہیں پڑوسی ضلع مہسانہ کی جیل بھیجنے پر غور کر رہی ہے ۔

اس دوران سپریم کورٹ کے ذریعے سوال کیے جانے کے بعد فرضی تصادم کا معاملہ ایک بار پھر سی آئی ڈی آفیسر گیتا جوہری کو سونپ دیا گیا ہے ۔ گیتا جوہری ہی نے تفتیش کے بعد فرضی تصادم کا پتہ لگایا تھا اور اس کے لیے تین اعلی پولیس افسروں کو ذمےدار قرار دیا تھا۔

ان ہی کی رپورٹ کے نتیجے میں تینوں اعلیٰ پولیس افسروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ لیکن اس کے فوراً بعد انہیں اس کیس سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ گیتا جوہری کے کیس میں واپس آجانے سے فرضی تصادم کی ساری گتھیاں سلجھ سکتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے کہا ہے وہ گیتا جوہری کی مکمل تفتیشی رپورٹ دو ہفتے کے اندر عدالت میں پیش کرے۔

اس رپورٹ کے جائزے کے بعد عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ اس کیس کو سی بی آئی کو سونپا جائے یا نہیں۔

اس دوران اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور ریاستی وزیر داخلہ امیت شاہ کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سی آئی ڈی کی رپورٹ میں مسٹرامبت پر تفتیش پر اثر انداز ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ مسٹر امیت نے گزشتہ تین دنوں میں کابینہ کی میٹنگ اور یوم گجرات کی اہم تقریب میں شرکت نہیں کی ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد