حیدرآباد: انڈیا آن لائن کی تیاری مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی انڈیا آن لائن کیمپین آج کل حیدرآباد میں ہے۔ اس کیمپین کے تحت کل یعنی پانچ فروری کو صبح دس بجے، حیدرآباد کے جوبلی ہال میـں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا۔ اس پروگرام کے تحت اردو اور نیو میڈیا کے موضوع پر ایک مباحثہ ہوگا جس میں شہر کے دانشور اور سرکردہ میڈیا شخصیات کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ شرکت کریں گے۔ پروگرام کا افتتاح ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کریں گے جبکہ پروگرام کی صدارت آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے سابق قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس بلال نازکی اور مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پٹھان مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس پروگرام میں انٹرنیٹ ، نیو میڈیا، ویب جرنلزم اور اردو کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی اور توجہ ان مسائل اور چیلینجز پر دی جائے گی جن کا سامنا اردو کو انٹرنیٹ کی زبان بننے میں کرنا پڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی میڈیا کے حوالے سے اردو کے موجودہ مقام پر بھی بات کی جائے گی۔ مقامی میڈیا اور اردو زبان کے اخبارات اور تعلیمی اداروں میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے اس پروگرام کے بارے میں خاصے جوش اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||