BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 May, 2005, 19:05 GMT 00:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ارب پتی کہاں غائب ہے؟
سوبراتا رائے
سوبراتا رائے بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں
بھارت کے امیر ترین گروپ، سہارا کے مالک سوبراتا رائے کے میڈیا سے غائب ہوجانے سے اس رنگا رنگ شخصیت کے بارے میں مختلف حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوبراتا رائے کو اکثر بھارت کا ہاورڈ ہیوز بھی کہا جاتا ہے۔ ہاورڈہیوز وہ مشہور امریکی کاروباری شخصیت ہے جس پر حال ہی میں ہالی وڈ نے ایک فلم ’دی ایوی ایٹر‘ بنائی گئ جس میں ان کا کردار مشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا۔

انکے میڈیا سے غائب ہوجانے کے بعد بھارت کے اعلیٰ حلقوں میں انکی صحت کے بارے میں افواہوں نے جنم لینا شروع کیا۔

10 بلین ڈالر کے اثاثے رکھنے والے بھارت میں نجی شعبے میں سب سے زیادہ ملازمتیں دینے والے سہارہ گروپ کے سربراہ کی کاروباری دلچسپیوں میں بینکنگ، شہری ہوابازی، ذرائع ابلاغ اور تعمیرات شامل ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں مسٹر رائے کو ان کے خاندان کے قریبی افراد کے علاوہ کسی نے بھی نہیں دیکھا ہے۔

گزشتہ ہفتے مسٹر رائے کی جانب سے اپنے کاروباری ساتھیوں اور تقریباً 900,000 ملازمین کے نام جاری ہونے والے خط نے ان کی گمشدگی کے بارے میں افواہوں کو مزید ہوا دی۔

سحارہ گروپ کی ملازم خواتین
سحارہ گروپ بھارت میں نجی شعبے میں سب سے زیادہ ملازمتیں دینے والا گروپ ہے

ان افواہوں کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مسٹر رائے کبھی بھی میڈیا سے اوجھل نہیں ہوتے اور ان کے سیاسی تعلقات بھی بہت دور تک ہیں۔ مسٹر رائے اکثر اپنی کاروباری سلطنت کو چلانے کے دباؤ کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں اور یہ کہ ان کی نیند کبھی پوری نہیں ہوتی۔

سہارہ گروم میں مسٹر رائے کے نمبر دو او پی سری واستوا نے ان افواہوں کو قطعی بےبنیاد قرار دیا ہے۔ کوئی بھی پریشانی کی بات نہیں ہے اور مسٹر رائے تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں۔ اور یہ بات انہوں نے مجھے سہارہ گروپ کے ہیڈکوارٹر لکھنؤ سے بتائی ہے۔‘

مسٹر واستوا نے مسٹر رائے کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ کسی بھی جان لیوا بیماری میں مبتلا نہیں ہیں اور انہیں ڈاکٹروں نے محض آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد