 |  جنرل ارورا اور جنرل نیازی |
ہندوستان کے ایک فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل جگجیت سنگھ ارورا، جنہیں ہندوستان میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں فتح کا معمار تصور کیا جاتا ہے، منگل کے روز دلی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر بانوے برس تھی۔ 1971 کی جنگ کے نتیجے میں پاکستان تقسیم ہوگیا تھا اور بنگلادیش کا قیام عمل میں آیا تھا۔ ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ جنرل ارورا کی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ جنگ میں پاکستانی فوج کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اے اے نیازی کر رہے تھے اور انہوں نے ہی جنرل ارورا کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے۔ وہ یکم فروری 2004 میں نواسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ |